دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Mazarat e Auliya | فیضان مزاراتِ اولیاء

book_icon
فیضان مزاراتِ اولیاء

اور جو تعصب وجہالت کی وجہ سے اس کااِنکار کرے اس کے منہ لگنے کی ضرورت نہیں ۔ حضرت سیِّدُنا شیخ عبد الرء ُوف مُنَاوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی   ’’اَلْجَامِعُ الصَّغِیْر‘‘ کی شرح میں نقل فرماتے ہیں : حضرت سیِّدُنا شیخ اِمام جَلالُ الدِّین سُیُوطِی  شَافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافی   اس فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کہ ’’اَکْثِرُوْاذِکْرَاللّٰہِ حَتّٰی یَقُوْلُوْا مَجْنُوْنٌیعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر اس کثرت سے کرو کہ لوگ تمہیں دیوانہ کہنے لگیں ۔ ‘‘(جامع الصغیر، الحدیث۱۳۹۷، ص۸۶)اور اس طرح کی دیگر اَحادیث ِمبارکہ سے یہ نتیجہ اَخذکرتے ہیں : ’’صوفیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام جومساجدمیں ذکرکے حلقے منعقد کرتے ہیں ، اوراُونچی آوازسے ذکراللہ کرتے ہیں ، اوربلندآوازسے کلمۂ طیبہ پڑھتے ہیں اس میں کوئی کراہت نہیں ۔‘‘ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے اس کو اپنے ’’فتاویٰ حدیثیہ‘‘ میں ذکر فرمایا۔

ذِکرسے متعلق اَحادیث ِ مبارکہ میں تطبیق:

            حضرت سیِّدُنااِمام عبد الرء ُوف مُنَاوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافی   فرماتے ہیں :’’بعض اَحادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ بلند آواز سے ذکر کرنا مستحب ہے جبکہ بعض آہستہ ذکر کرنے پردلالت کرتی ہیں ۔‘‘ ان میں تطبیق (یعنی موازنہ)یہ ہے کہ یہ مختلف حالتوں اور مختلف لوگوں کے اِعتبار سے ہے (بعض حالات میں بعض اَفرادکے لئے بلندآوازسے ذکراللہ بہترہے اوربعض کے لئے آہستہ آوازسے ذکراللہ بہترہے ۔) جیسے حضرت سیِّدُنا اِمام ابوزَکریّا یحییٰ بن شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  نے ان اَحادیث ِ مبارکہ میں تطبیق فرمائی جن میں سے بعض بلند آواز سے ذِکر اللہ کے مستحب ہونے پر اوربعض آہستہ آواز سے مستحب ہونے پر دلالت کرتی ہیں ۔(فیض القدیر شرح جامع الصغیر، تحت الحدیث۱۳۹۷، ج۲، ص۱۰۸)

اِجتماعِ ذِکر ونعت میں چیخنے چلانے کا حکم:

            (حضرت مصنِّفرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں :)’’البتہ! اِجتماعِ ذِکرو نعت میں چیخنے چلاّنے ، تڑپنے اور اِظہار ِغم کرنے ‘‘کے بارے میں ہم مطلقاًکچھ نہیں کہتے ، ہاں ! ہم اس کی وضاحت دو صورتوں میں کرتے ہیں :

(۱)…اگر اس کی یہ کیفیت حق ہے کہ اس کے دل پر وَارد ہونے والے معانی ٔ اِلٰہیہ نے اس کو اس حالت پر مجبور کردیا ہے اور وہ حالت ِ وَجد میں بے ساختہ اس طرح کررہاہے توایسے شخص کاہم اِنکار نہیں کریں گے ، لیکن ایساکرنے والے سے یہ ضرور کہیں گے کہ یہ کمال نہیں ، کیونکہ کمال تڑپنے میں نہیں بلکہ سکون میں ہے ، جیسا کہ حضرت سیِّدُنا شیخ اَرْسَلان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  نے ’’عِلْمُ التَّوْحِیْد‘‘کے موضوع پر لکھے  ہوئے اپنے رسالہ میں بیان کیا کہ ’’جب تجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی معرفت حاصل ہو جائے گی تو تجھے سکون مل جائے گااورجب تک اسے نہ پہچانے گا مُضْطَرِب  رہے گا ۔‘‘

(۲)…اگرمحض خواہشِ نفس نے اسے کھڑاہونے ، وَجدمیں آنے اورجان بوجھ کر ایسی حرکات پر اُبھاراہے اوراسے خوشی اور طرب میں مبتلا کیا ہے تو یہ سرکش شیطان ہے ، اسے منع کرنا، دورکرنااور حلقہ ذکر سے نکال دینا ضروری ہے تاکہ ذکر کرنے والے دیگر لوگوں کے ذوق میں خلل نہ آئے ، ان کے دل منتشرنہ ہوں اور ان کا خشوع وخضوع اور اَدب زائل نہ ہو۔

حقیقی وبناوٹی وَجد میں فرق معلوم کرنے کاطریقہ :

            اگر کوئی یہ کہے کہ ’’یہ کیسے پتا چلے گا کہ فلاں شخص بے خودی کے عالم میں ایسا کر رہا ہے یا صرف بناوٹی طورپرایساکررہاہے ؟‘‘تو ہم کہیں گے کہ ’’جو شخص شراب پی لے  وہ بدمست ہوجاتا ہے یا اس کے منہ سے شراب کی بو ضرور آتی ہے ۔‘‘ یعنی ہم ایسے شخص سے پوچھیں گے کہ وہ کونسی چیز تھی جس نے تجھے چیخنے چلانے پر اُبھارا؟ اگر وہ کہے کہ مجھے ذِکر اللہ کے دوران اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے وارد ہونے والے کسی معنی نے اس پر اُبھارا اوراس معنٰی کی تفصیل بیان کردیتاہے ، تا کہ ہم پھل سے شاخوں پراورپھول سے باغ پر اِستدلال کرسکیں توہم اس کی بات مان لیں گے اور اس کے بارے میں اَچھا گمان رکھیں گے کہ وہ صحیح تھا اور اس کی وہ کیفیت واقعی درست تھی۔

            اور اگرہم اس سے اس کی کیفیت کے بارے میں سوال کریں مگر وہ اس سے زیادہ کچھ نہ کہہ سکے کہ ’’بس میں اپنے ربعَزَّوَجَلَّکی محبت میں گم تھا، میں جو ذکر کر رہا تھا اس کی وجہ سے مجھے کسی چیز کا پتا نہیں تھا۔‘‘ توایسا شخص فضل وکمال سے خالی اور سرکش شیطان ہے ۔ اسے وہاں سے نکالنااور تادیب کرنا ضروری ہے ۔

            اور عارِفین مثلاً حضرت سیِّدُنا شیخ شَرَف الدِّین ابن فارِض علیہ رحمۃ اللہ الخالق، حضرت سیِّدُنا شیخِ اکبر، محی الدین ابن عربی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی ، حضرت سیِّدُناعَفِیْف الدِّین تَلْمِسَانیعلیہ رحمۃ اللہ الغنی، حضرت سیِّدُنا شیخ عبد الہادی السودی علیہ رحمۃ اللہ الھادی اور ان کی مثل دیگر سادات صوفیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے اَشعار پڑھنا دلوں کو بارگاہ اِلٰہیہ کی طرف مائل کرتا ہے ، اور حقائق کو سمجھنے والے شخص کے لئے ان اَشعار کا سننا اورپڑھنا جائز ہے اورجسے یہ اَشعارغافل کردیں اورنفسانی خواہشات میں ڈال دیں ، اسے ان اَشعار کا سننا ناجائز ہے ، کیونکہ اس صورت میں ان کا سننا بالکل فضول اور باطل ہے ۔جیساکہ شاعر کہتاہے :

لَقَدْ أَسْمَعْتَ لَوْ نَادَیْتَ حَیًّا                                                                              وَ لٰکِنْ لَا حَیَا ۃَ  لِمَنْ  تُنَادِی

                ترجمہ: اگرتونے زندہ کو پکاراہے تو تونے اسے ضرور سنایا ہے اور لیکن جسے تو پکار رہا ہے وہ تو زندہ ہی نہیں ۔

                اورہم پرلازم ہے کہ کائنات کے کسی شخص کے بارے میں بدگمانی نہ کریں البتہ! ایسے شخص کا اِعتبار نہیں کیاجائے گا جس کا کفر ظاہر ہواوروہ اپنے فسق کے سبب بدنام ہو۔جب وہ اپنے بارے میں خود کوئی بات بتائے ، یا ہمیں اس کی بیہودہ گفتگو کے بارے میں معلوم ہوجائے ، اورہم پرآشکار ہوجائے کہ اسے معرفت حاصل نہیں اور وہ اپنے رب پر یقین نہیں رکھتا ورنہ ہمارے نزدیک تمام اَچھائی پر محمول ہیں ۔

             اس قدربیان ہم پر واجب تھا۔اور ہر مسلمان پر واجب ہے کہ اپنے آپ سے خیانت نہ کرے اور نہ ہی اپنے آپ کومغالطہ میں ڈالے ، اگر اپنے نفس میں معرفت کی قوت پاتاہے اورمحافلِ ذکر وغیرہ میں حاضری دینے سے اسے فائدہ ہوتا ہے توضرورحاضر ہو ورنہ اس کے لئے علومِ نافعہ کو طلب کرنے میں مشغول ہو جانا زیادہ بہترہے ۔جیسے شاعرنے کہا ہے :

إِذَا لَمْ تَسْتَطِعْ شَیْئاً فَدَعْہُ                                                                               وَجَاوِزْہُ إِلٰی مَا تَسْتَطِیعُ

                ترجمہ:جس کام کو تو نہیں کرسکتا اسے چھو ڑ دے ، اورایسا کام کر جو توکرسکتاہے ۔

            اورراہِ طریقت میں اپنے آپ کو مکمل طورپر منافقت سے بچائے یقینا جانچنے والا ہی صاحب ِبصیرت ہے ۔اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  تمہارے اعمال سے باخبرہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن