دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Mazarat e Auliya | فیضان مزاراتِ اولیاء

book_icon
فیضان مزاراتِ اولیاء

             تویہ تمام اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  جو اپنی قبروں میں تشریف فرما ہیں کیایہ سب اس پرنالہ اور سایہ سے بھی اَعلیٰ نہیں ؟ جن سے شیخِ اَکبررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اپنی طلبِ صادق کی وجہ سے راہنمائی لیتے تھے ۔ توایک عقلمندشخص کیسے کسی فوت شدہ ولی سے مددچاہنے کاانکارکرسکتاہے حالانکہ وہ جانتاہے کہ اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی روحانیت قبروں میں ان کے اَجسام کے ساتھ متصل ہیں ، جیساکہ پہلے اس کابیان گزر چکا۔ اورکوئی مسلمان ان فوت شدہ اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے مدد چاہنے کو کیسے بعید جان سکتا ہے ، جویقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی معرفت سے غافل زندہ لوگوں سے افضل ہیں ۔

اَولیاء کرام سے مددکے منکرین کو تنبیہ:

            (حضرت مصنِّفرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں :) جو اَولیاء اللہ سے مدد طلب کرنے کو ناجائز کہتاہے جب خود اسے کوئی حاجت پیش آتی ہے اوراسے کسی ظالم، فاسق یا کافرکے پاس جانا پڑجاتاہے تووہاں اس کے سامنے بڑی عاجزی واِنکساری کرتا ہے اور اس کی چاپلوسی بھی کرتاہے ، اوراسے اپنی حاجت پوری کرنے کو کہتاہے ، اس سے مددمانگتاہے ۔ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہے کہ’’ فلاں نے میری حاجت پوری کر دی‘‘یا ’’فلاں نے مجھے نفع دیا۔‘‘ بلکہ جب وہ بھوکا ہو تو بھوک مٹانے اور پیاسا ہو توپیاس بجھانے اور بے لباس ہو تو ستر چھپانے میں مدد لیتاہے ، اسی طرح طبیعت کے مطابق کئی قسم کی مدد طلب کرتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ کھانا، پینا اور لباس وغیرہ تمام اَشیاء بے جان ہیں ۔ تواگر اِس مدد طلب کرنے کی صراحت کرتے ہوئے یوں کہہ دے کہ’’میں جو کھانا پینا وغیرہ اَشیاء سے مدد حاصل کرتا ہوں یہ سب حقیقتاًنہیں بلکہ مجازاًہے کیونکہ میرا عقیدہ ہے کہ حقیقی طورپر مدد کرنے والااللہ عَزَّوَجَلَّ ہی ہے ۔‘‘تو اس میں کوئی خطا نہیں ، کوئی گناہ نہیں ، کوئی عار نہیں ۔

            اورایسے ہی مددکامنکرغافل شخص خودکہتاہے :’’ فلاں دوا قبض ختم کرتی اور فلاں قبض لاتی ہے ، فلاں معجون بہت مفید ہے ۔ ‘‘ تو اس طرح کہنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اس وقت کوئی اِعتراض نہیں ہوتا، کوئی گناہ یاد نہیں آتا، ہاں ! اگر کوئی مسئلہ یا اِعتراض یا گناہ ہے تو صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیسے مدد طلب کرنے میں ہے جو ہر دوا اور ہر معجون سے اَفضل ہیں ۔ایسی باتیں وہی کرتا ہے جس کا نورِبصیرت زائل ہو چکاہو اورجو راہِ راست  دیکھنے سے اَندھا ہوچکا ہو۔

            بعض باتیں ایسی ہیں جو مرید کو شیخ کی زندگی میں اس سے راہنمائی طلب کرنے یا اس کے اِنتقال کے بعد اس سے مدد طلب کرنے پر اُبھارتی ہیں ، جن کو حضرت سیِّدُنا شیخ عبدالوھَّاب شَعْرَاوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافی  نے اپنی کتاب ’’اَلْعُھُوْدُ الْمُحَمَّدِیَّۃ‘‘میں ذکر فرمایاہے ۔چنانچہ،

            بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنامَعْرُوْف کَرْخِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  اپنے مریدین سے فرمایا کرتے : ’’جب بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں تمہیں کوئی حاجت درپیش ہو تواس پر میری قسم اُٹھایا کرو، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم نہ اُٹھایا کرو‘‘آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے جب اس بارے میں پوچھاگیا توفرمایا:’’انہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی معرفت حاصل نہیں ہے ، لہٰذا اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی درخواست قبول نہیں فرمائے گا، ہاں ! اگر انہیں بھی اس کی معرفت حاصل ہوجائے تو ضرور ان کی دُعاقبول فرمائے گا ۔‘‘

            اسی طرح کا واقعہ حضرت سیِّدی محمد حَنَفِی شَاذِلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافی  کا بھی ہے کہ ’’آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اورآپ کا قافلہ مِصْر سے رَوضہ ([1]) کی طرف پانی پر چلتا ہوا جا رہاتھا، آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے ان سے فرمایا:’’یاحنفی، یاحنفی کہتے ہوئے میرے پیچھے پیچھے چلنا، اور’’یااللّٰہ‘‘نہ کہنا ورنہ ڈوب جاؤگے ۔ ‘‘ ان میں سے ایک شخص نے حضرت کی بات نہ مانی اور’’یااللّٰہ‘‘ کہا تو وہ ڈگمگاکر گرااور داڑھی تک پانی میں ڈوب گیا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے اس کی طرف دیکھ کر فرمایا: ’’بیٹے ! ابھی تجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی معرفت حاصل نہیں ہوئی کہ تو اس کے نام کے ساتھ پانی پر چل سکے ، ٹھہر! تجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی معرفت عطا کر دوں پھر آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے تمام پردے اُٹھادیئے ۔         (العھود المحمدیۃ ، قسم المأمورات ، ص۲۳۶)

اَولیاء اللہ پر اِعتراض با عثِ ہلاکت ہے :

            الغرض زندہ پیرِ کامل میسر ہو تو اس کا دامن تھام لینا ورنہ فوت شدہ سے وابستہ ہو جانا بہتر ہے اور حقیقت میں سب نے مرنا ہے جیسا کہ ہم نے پیچھے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا فرمان ذکرکیا:’’ اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘(۳۰)(پ، ۲۳، الزمر:۳۰) ترجمہ کنز الایمان: بے شک تمہیں اِنتقال فرمانا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے ۔‘‘ بس ان تمام باتوں کو سمجھنے کی کوشش کر واِنْ شَآء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ ہدایت پاجاؤ گے اور اِعتراض مت کرنا ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے ۔ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولیوں کی بے اَدبی کی جائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ سخت غیرت فرماتاہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ بے شک قرآن پاک ضرور فیصلہ کی بات ہے اور کوئی ہنسی کی بات نہیں ، بے شک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں توتم کافروں کو ڈھیل دو، انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو۔

نام نہادجعلی پیروں کاکوئی اِعتبارنہیں :

                (حضرت مصنِّفرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں :) یہ جو آج کل کے نام نہاد پیشہ ور بھکاری ڈھول، بانسریاں اور جھنڈے وغیرہ اختیار کرتے ہیں اسی طرح آج کل کے نام نہاد پیروں نے جو غیر شرعی رسمیں اِیجاد کی ہوئی ہیں یہ تمام چیزیں جہالت ، فضول اور باطل ہیں ۔مرشدِ کامل کو چاہئے کہ وہ ہرگز ایسے کام نہ کرے اور نہ ہی ان کی تائید کرے ۔کیونکہ ان میں غیرِ خدا کے فریب میں مبتلا ہونے اور علمِ نافع کی طلب اور حضور نبی ٔکریم، رء ُوفُ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اَحادیث اور سنتوں میں کوشش سے منہ پھیرنے والا فسادپایاجاتاہے ، اگرچہ عرفائِ کاملین سے یہ اَفعال صادرہوں توہم اس پر اِنکار بھی نہیں کرتے (کیونکہ اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی لغزش پر گرفت کرنا خطاہے )  اللہ عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرماتا ہے :

قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ-اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠(۹)(پ، ۲۳، الزمر:۹)

ترجمۂ کنز الایمان : تم فرماؤ! کیا برابر ہیں جاننے والے اورانجان، نصیحت تو وہی مانتے  ہیں جوعقل والے ہیں ۔

اجتماعِ ذکرونعت اورباآوازِبلندذکرکرناجائزومستحب ہے :

            عقائد ِ صحیحہ، عبادات ومعاملات میں سے جن کا جاننا ضروری ہے ان کے علم کے بعد، بغیر موسیقی، اَدب وخشوع کے ساتھ اجتماعِ ذکر ونعت منعقدکرنا بھی نہ صرف جائز ہے بلکہ مستحب ہے



[1]    یہ بڑے جزیروں کے سلسلے میں سے ایک جزیرہ ہے ، جزیروں کا یہ سلسلہ قدیم قاہرہ کے قریب ہے ۔ (اردودائرۂ معارفِ اسلامیہ ، ج۱۰ ، ص۳۹۲ ، ملخصًا)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن