دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Mazarat e Auliya | فیضان مزاراتِ اولیاء

book_icon
فیضان مزاراتِ اولیاء

ت کی گواہی نہ دیں کہاللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا رسول ہوں ، پس جب وہ یہ گواہی دے دیں گے تو مجھ سے اپنے خون اور مال محفوظ کرلیں گے ، مگروہ جن کا تعلق دماء اوراموال سے ہے (یعنی قصاص اور زکوٰۃ وغیرہ)اور ان کا حساب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذمہ ہے ۔‘‘ (سنن النسائی، کتاب الجہاد ، باب وجوب الجہاد ، الحدیث۳۰۹۵ تا ۹۷، ص۲۲۸۶)

ہر نیا کام ناج       ائز نہیں :

            (حضرت مصنِّفرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ   فرماتے ہیں :)کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ جو نیاکام دیکھے فوراًاس کااِنکاراس لئے کردے کہ یہ کام سرکار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کے زمانے میں تو نہیں تھا، جب تک کہ وہ اس کے اندر کوئی برائی نہ دیکھ لے یایہ بات نہ دیکھ لے کہ اس کو کرنے والا غیر شرعی طریقہ پر کر رہا ہے ۔کیا آپ دیکھتے نہیں کہ حضور سیِّدُ الَْمُبَلِّغِیْن، جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کوئی اچھا طریقہ ایجاد کیا تو اسے اس کا ثواب ملے گااور جو قیامت تک اس پر عمل کرتے رہیں گے ان کا ثواب بھی ملے گا۔‘‘

              (الجوہرۃالنیرۃ، کتاب الطہارۃ ، قولہ سنن الطہارۃ ، ص۵۔مسندامام احمد بن حنبل، حدیث جریربن عبداللّٰہ، الحدیث۱۹۱۷۷، ج۷، ص۵۶ ۔ سنن ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، باب من سن سنۃ…الخ ، الحدیث ۲۰۳، ص۲۴۸۹)

            لہٰذاہر وہ نیاکام جواس اُمت میں اِیجاد ہوااور وہ مقصودِ شرع کے خلاف بھی نہیں ، حضور نبی ٔکریم، رَء ُ وفُ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے زمانے میں نہ ہونے  کے باوجود اس کو سنّت کہیں گے ، پس وہ بدعتِ حسنہ جومقصودِ شرع کے موافق ہو  اس کوبھی سنّت کا نام دیاجاتا ہے ۔ کیونکہ اس کو سنّت کہناشارععَلَیْہِ السَّلامکی زبانِ حق ترجمان پر جاری ہوا ہے ۔

مدینۂ منورہ میں بطورِتعظیم پیدل چلنا:

            اوریہ بات بھی اس بات کی طرح ہے جسے فقہاء کرام نے زِیَارَۃُالنَّبِیصلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسلَّمکی بحث میں ذکرفرمایا کہ ’’بعض لوگوں کی عادت ہے کہ ادباً مدینۂ منورہ زَادَھَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًاکے قریب اُترجاتے ہیں اورپیدل چل کراس میں داخل ہوتے ہیں یہ فعل بہت اَچھا ہے کیونکہ ہر وہ کام جو اَدب و اِحترام میں داخل ہو وہ اَچھاہی ہوتاہے جیساکہ میرے (یعنی سیدی عبدالغنی نابُلُسیعلیہ رحمۃ اللہ الغنی کے ) والدِ ماجد علیہ رحمۃ اللہ الواحد نے اپنے ’’حَاشِیْہ شَرْحُ الدُّرَر، کِتَابُ الْحَج‘‘ میں بیان فرمایا ۔

مزاراتِ اَولیاء پر چراغاں کرنے کاحکم[1]:

            اَولیاء وصالحین کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے مزارات کے پاس لالٹین اورمَوم بَتِّیاں وغیرہ روشن کرنے کواسی پر قیاس کیاجائے گا، کیونکہ یہ بھی اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی  تعظیم وتوقیرمیں سے ہے ، اوراس کا اَچھا ہی مقصد ہے خاص طور پر اگر فقراء ولی کی   خدمت کرتے ہوں توا نہیں رات کے وقت قرآنِ پاک ، تسبیح ، تہجد وغیرہ عبادات کے لئے چراغ روشن کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

کیا مزارات کے پاس نماز اَداکرسکتے ہیں :

            فقہاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے قبروں کے پاس نماز پڑھنے کو مکروہ فرمایا ہے لیکن یہ اس صورت میں ہے جبکہ قبروں سے دورنماز کے لئے تیار شدہ جگہ کے علاوہ کسی اور جگہ پڑھی جائے ۔ میرے (یعنی سیدی عبدالغنی نابُلُسی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے )والدِ محترم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم’’حَاشِیْہ شَرْحُ الدُّرَر‘‘ میں فرماتے ہیں :’’قبرستان میں نماز پڑھنا مکروہ ہے کیونکہ اس میں یہودیوں کے ساتھ مشابہت ہے ، اور اگر ایسی جگہ نماز کے لئے بنائی گئی ہو جس میں کوئی قبر نہ ہو، نہ ہی نجاست ہو تو کوئی حرج نہیں ۔ ‘‘ جیساکہ ’’فتاویٰ خانیہ‘‘ اور’’حاوی‘‘ میں ہے :’’اگر قبریں نمازی کے پیچھے ہوں تو  نماز مکروہ نہیں ، اگر(قبریں سامنے ہوں اور)اتنے فاصلے پر ہوں کہ اگر یہ شخص نماز میں ہو اور کوئی سامنے سے گزرے تو اُس کاگزرنا مکروہ نہ ہوتو یہاں بھی نماز مکروہ نہیں ۔‘‘

(الفتاوی التاتارخانیۃ، کتاب الصلاۃ ، ما یکرہ للمصلی…الخ ، ج۱، ص۵۷۰)

مزارات ِاَولیاء کوچُھونے [2]  کاحکم :

            قبروں پرہاتھ رکھنے اور اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی پاکیزہ اَرواح والی جگہوں سے برکت حاصل کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔’’جامع الفتاویٰ‘‘میں ہے : ’’قبروں پرہاتھ رکھنانہ توسنّت ہے اورنہ ہی مستحب، مگر اس میں کوئی حرج بھی نہیں ۔ ‘‘(القنیۃ ، کتاب السیر، باب فیما یتعلق بالمقابر…الخ ، ص۲۲۷)کیونکہ  اَعمال کادارومدار نیتوں پرہے ، پس اگراس کامقصداَچھاہے تویہ فعل بھی اَچھا ہے ۔ بہر حال دلوں کے راز اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی جانتاہے ۔

مزارات اَولیاء پر چراغ جلانے کی نذر ماننا:

            قبورِ اَولیاء پر بطورِ تعظیم ومحبت زیتون کاتیل اورموم بتیاں وغیرہ روشن کرنے کی نذر ماننا جائز ہے ۔کیاآپ کو معلوم نہیں کہ فقہاء کرام رحمہم اللہ السلامبیت المقدس کے چراغ میں جلائے جانے والے ذمی کے وقف کئے ہوئے زیتون کے تیل کے متعلق فرماتے ہیں کہ’’یہ بھی جائزہے کیونکہ ہمارے اور ان کے نزدیک یہ عبادت ہے ۔‘‘ اور اِمام خَصَّاف کی ’’کتاب الاوقاف‘‘ میں وقفِ ذمی کی



[1]    مجدّ ِدِ اَعظم، فقیہ بے بدل، اِمام اہلسنَّت امام احمد رضاؔ خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن   فرماتے ہیں : ’’ البتہ! روشنی کا بے فائدہ اور فضول استعمال جیسا کہ بعض لوگ ختم قرآن والی رات یا بزرگوں کے عرسوں کے مواقع پر کرتے ہیں سیکڑوں چراغ عجیب وغریب وضع وترتیب کے ساتھ اُوپرنیچے اور باہم برابر طریقوں سے رکھتے ہیں محل نظر ہے اوراِسراف کے زمرے میں آتا ہے چنانچہ فقہائے کرام نے کتب فقہ مثلاً غمز العیون وغیرہ میں اِسراف(فضول خرچی)کی بنا پر ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاں اِسراف صادق آئے گا وہاں پرہیز ضروری ہے ۔ اللہ  تعالیٰ پاک۔ برتر اور خوب جاننے والا ہے ۔‘‘ (فتاوی رضویہ، ج۲۳، ص۲۵۹)

[2]    مجدّ ِدِ اعظم، فقیہ بے بدل، امامِ اہلسنَّت امام احمد رضاؔ خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  بزرگانِ دین کے مزارات پر حاضری کا طریقہ یوں بیان فرماتے ہیں : ’’مزارات شریفہ پر حاضر ہونے میں پائنتی کی طرف سے جائے اور کم اَز کم چار ہاتھ کے فاصلہ پر مواجہہ میں کھڑ ا ہو اور متوسط آواز بااَدب سلام عرض کرے : ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدِیْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔‘‘پھر درودِ غوثیہ تین بار، الحمدشریف ایک ، آیۃ الکرسی ایک بار، سورۂ اِخلاص سات بار، پھر درودِ غوثیہ سات بار اور وقت فرصت دے تو سورۂ یٰس اور سورۂ ملک بھی پڑھ کر  اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا کرے کہ الٰہی! اس قرا ء َت پر مجھے اتنا ثواب دے جو تیرے کرم کے قابل ہے ، نہ اُتنا جو میرے عمل کے قابل ہے اور اُسے میری طرف سے اس بندۂ مقبول کو نذر پہنچا پھر اپنا جو مطلب جائز شرعی ہو اُس کے لئے دُعا کرے اور صاحبِ مزارکی روح کو اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ قرار دے ، پھر اُسی طرح سلام کر کے واپس آئے ۔مزار کو نہ ہاتھ لگائے نہ بوسہ دے اور طواف بالاتفاق ناجائز ہے اور سجدہ حرام۔‘‘(فتاویٰ رضویہ (مخرَّجہ) ، ج۹ ، ص۵۲۲)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن