دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Mazarat e Auliya | فیضان مزاراتِ اولیاء

book_icon
فیضان مزاراتِ اولیاء

بعدِ وصال کرامات کا ثبوت

            موت کے بعداللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولیوں سے کرامات ظاہر ہونے سے مُتَعَلَّق حکایات اور واضح خبروں پر مشتمل محقِّقین اہل اللہ کی کتابیں بھری پڑی ہیں ، اور میں  نے ان کو ایسے قابلِ اِعتماد رَاویوں سے لیا ہے جن کے اِنکار کی قطعاً گنجائش نہیں ۔

اِمَام غَزَّالِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی  کی کرامت :

            ہمارے پیشوا، مجتہدِ کامل ، عالمِ باعمل حضرت سیِّدُنا شیخ محی الدین اِبن عَربی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  اپنی کتاب’’رُوْحُ الْقُدُسْ فِیْ منَاصحَۃِ النُّفُس‘‘میں حضرت ابوعَبْداللّٰہ اِبن زَیْن یابُرِی اِشْبِیْلِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  کے حالات لکھتے ہوئے بیان فرماتے ہیں : ’’آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا شمار اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولیوں میں ہوتا ہے ، ایک رات آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ حضرت سیِّدُنااِمَام غَزَّالِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی  کے ردمیں ابوالقاسم بن حَمْدِیْن کی لکھی ہوئی کتاب پڑھ رہے تھے ، توآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی بینائی چلی گئی، اسی وقت آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدہ کیا اور گریہ وزاری کی اور قسم کھائی کہ آئندہ کبھی بھی اس کتاب کو نہ پڑھوں گا اوراسے  اپنے آپ سے دوررکھوں گا، اسی وقت اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی بینائی واپس لوٹادی۔یہ حضرت سیِّدُنا امام ابوحامد امام محمد بن محمدغَزَّالِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی  کی کرامت ہے جو ان کے انتقال کے بعد حضرت سیِّدُناابوعَبْداللّٰہ اِبْن زَیْن یابُرِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  کے ذریعے ظاہر ہوئی۔‘‘

            اسی طرح کے واقعات حضرت سیِّدُنااِمام جَلالُ الدِّین سُیُوطِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  نے تذکرۂ موت میں تصنیف کردہ اپنی کتاب’’بشری الکئیب بلقاء الحبیب‘‘ میں بیان فرمائے ہیں ۔

فرشتوں کا اَہلِ سنّت کو قبر میں تلقین کرنا:

             حضرت سیِّدُنا حافظ ابو القاسم لاَلَکَائیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اپنی کتاب ’’اَلسُّنَّۃ‘‘ میں  ایک واقعہ نقل کرتے ہیں کہ محمد بن نَصْر صَائِغ فرماتے ہیں :’’ میرے والد صاحب نمازِ جنازہ پڑھنے کے بہت شوقین تھے ، انہوں نے مجھ سے اپنا ایک واقعہ بیان فرماتے ہوئے کہا: بیٹا ایک دفعہ میں کسی جنازہ میں شریک ہوا، جب لوگوں نے میت کو قبر میں اتاردیا تومیں نے دیکھا کہ دو شخص قبر میں اترے ، پھرایک تو باہر نکل آیا مگر دوسرا قبر میں ہی تھا کہ لوگوں نے مٹی ڈال دی ، میں نے کہا: اے لوگو! کیا میت کے ساتھ زندہ شخص کوبھی دفن کردوگے ؟ لوگوں نے کہا: ’’قبرمیں توکوئی نہیں ہے ‘‘ میں نے سوچاہو سکتاہے یہ میرا وہم ہو، میں دوبارہ قبر پرگیااور پھر سوچا کہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے دو شخصوں کو قبر میں اترتے دیکھا تھا جن میں سے ایک تو نکل آیاتھا مگر دوسرا قبر ہی میں موجود تھا، لہٰذا اب میں قبر کے پاس ہی موجود رہوں گا یہاں تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّمجھ پریہ معاملہ منکشف فرما دے ۔ چنانچہ میں نے دس مرتبہ سورۂ یٰسین اور دس مرتبہ سورۂ مُلک کی تلاوت کی، پھر بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں دُعا کے لئے ہاتھ بلند کئے اور گڑگڑاتے ہوئے یوں التجا کی: ’’ اے میرے پَروَرْدْگار عَزَّوَجَلَّ ! جو کچھ میں نے دیکھا اس کا حال مجھ پر منکشف فرما،  بے شک میں اپنی سمجھ اوردِین کے بارے میں خوفزدہ ہوں ۔‘‘ تو اَچانک قبر شَق ہوئی اس میں سے ایک شخص نکل کر ایک جانب چل دیا۔ میں اس کے پیچھے دوڑا اوراس سے کہا:’’ اے شخص تجھے تیرے معبود کا واسطہ !کیا تو تھوڑی دیر نہیں رُک سکتاکہ میں تجھ سے کچھ پوچھ لوں ؟ ‘‘لیکن اس نے میری طرف توجہ نہ دی اور مسلسل چلتا ہی رہا، میں نے دوسری اور تیسری مرتبہ کہا تو اس نے میری طرف توجہ کی اور کہا: ’’کیا تم نَصْر صَائِغ ہی ہو؟‘‘ میں نے کہا:’’ جی ہاں میں ہی نَصْرصَائغ ہوں ۔‘‘ اس نے کہا: ’’کیا تم مجھے نہیں پہچانتے ؟‘‘ میں نے کہا :’’ نہیں ۔‘‘اس نے کہا: ’’ہم رحمت کے فرشتوں میں سے دوفرشتے ہیں ، ہمارے ذمے یہ کام ہے کہ اہلِ سنّت میں سے جب بھی کسی کا اِنتقال ہوتا ہے اور اسے قبر میں رکھا جاتا ہے تو ہم اس کی قبر میں اُتر کر اسے حجت (یعنی سوالاتِ قبر کے جوابات) کی تلقین کرتے ہیں ۔‘‘ اتنا کہہ کر وہ فرشتہ غائب ہوگیا۔‘‘  (شرح اصول اعتقاد اہل السنۃ والجماعۃ، الرقم ۲۱۴۵، ج۲، ص۹۶۹)

قَبْروں کے مُخْتَلِف اَحْوَال

 نرم وملائم ریشمی لباس والے :

             حضرت سیِّدُناامام ابوا لسعَادَات عبداللہ بن اَ سْعَدیافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافی  ’’رَوْضُ الرَّیَاحِیْن‘‘میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ایک ولی کاواقعہ بیان فرماتے ہیں کہ  ’’انہوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کی: ’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !مجھے قبر والوں کے مراتب دکھا۔‘‘ فرماتے ہیں : ایک رات میں نے خواب میں مختلف قبروں کو دیکھاکہ شق ہو چکی ہیں ، اورقبر والوں کے مختلف اَحوال ہیں کوئی مزے سے نہایت نفیس و ریشمی بستر پر ، کوئی ریشم کے نرم وملائم عمدہ قیمتی بسترپر، کوئی خوشبودار بستر پر محو ِ استراحت ہے تو کوئی شاہی مسندپر اورکوئی رو رہا ہے توکوئی خوشی سے مسکرا رہا ہے ۔‘‘

            میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کی: ’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !اگر تو چاہتاتو ان سب کویکساں اِعزازواِکرام سے نوازدیتا، تواَچانک قبروالوں میں سے کسی نے پکارا، اے فلاں ! یہ سب کچھ اَعمال کا بدلہ ہے ، جونہایت ریشمی نرم بستر والے ہیں یہ حضرات اَچھے اَخلاق کے مالک ہیں اور جو ریشم کے عمدہ وقیمتی بستروالے ہیں وہ شہداء ہیں ، اورجو خوشبو دار بستروں والے ہیں وہ روزہ دارہیں ، جوشاہی مسند وں والے ہیں وہاللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے باہم محبت رکھنے والے ہیں اور جو رورہے ہیں وہ گناہ گار ہیں اور جو مسکرا رہے ہیں وہ توبہ والے ہیں ۔‘‘

(روض الریاحین، الحکایۃ الحادیۃوالستون بعد المئۃ، ص۱۷۹)

مُردوں کواَچھی یا بُری حالت میں دیکھنا :

            حضرت سیِّدُنااِمام ابو السعَادَات عبد اللہ بن اَ سْعَدیافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافی  مزید فرماتے ہیں :’’مُردوں کو اَچھی یا بُری حالت میں دیکھنا یہ کَشْف کی ایک قِسم ہے ، جسے اللہ عَزَّوَجَلَّکسی خوشخبری، نصیحت، یامیت کی بہتری، کسی خیر کے پہنچنے ، یااَدائے قرض وغیرہ کے سبب ظاہرفرماتاہے ۔ پھریہ کَشْف عام طورپر سونے کی حالت میں ہوتا ہے ، البتہ! کبھی بیداری کی حالت میں بھی ہوتاہے اوریہ اُن اَولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیعلیہم کی کرامات میں سے ہے جو اعلیٰ مقامات اور احوال کے مالک ہیں ۔ ‘‘ (روض الریاحین، الحکایۃ الحادیۃوالستون بعد المئۃ، ص۱۸۱)

اَولیاء کرام کا اَہلِ قُبور سے باتیں کرنا:

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن