دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Mazarat e Auliya | فیضان مزاراتِ اولیاء

book_icon
فیضان مزاراتِ اولیاء

اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے ہاتھ پر ظاہر ہوئیں ۔ ‘‘ مزیدارشادفرماتے ہیں :’’ سیِّدُنافاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا اس کرامت کو دکھانے کاارادہ نہیں تھا۔بلکہ انہیں کشف ہواکہ وہ لشکراسلام کواپنی آنکھوں سے ملاحظہ فرمارہے ہیں گویاکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  حقیقت میں ان کے درمیان موجودہیں ۔‘‘(جامع کرامات الاولیاء، ذکرکرامات عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ، ج۱، ص۱۵۷)

اللہ عَزَّوَجَلَّ قسم پوری فرماتاہے :

{4}…حضرت سیِّدُنااَنس بن مالک  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ  وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرما یا:’’ بہت سے ضعیف ، کمزور ، بو سیدہ لباس والے ایسے ہوتے  ہیں کہ اگر وہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ پر قسم کھالیں تو اللہ  عَزَّوَجَلَّ ان کی قسم کوپورا فرما دیتاہے اوربراء بن مالک (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) بھی انہی میں سے ہیں ۔‘‘

            راوی بیان فرماتے ہیں : اس کے بعد حضرت سیِّدُنابراء بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   مشرکین کے خلاف ایک جنگ میں شریک ہوئے ۔مشرکین نے مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاتو مسلمانوں نے حضرت سیِّدُنابراء بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے کہا: ’’اے براء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ ، با عثِ نُزولِ سکینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشادفرمایاہے کہ اگرتم اللہ  عَزَّوَجَلَّ پر  قسم کھاؤتو اللہ  عَزَّوَجَلَّ  ضرورتمہاری قسم کو پورافرمائے گا ۔پس آپ (مشرکین کے خلاف) اللہ  عَزَّوَجَلَّ پر قسم کھا لیجئے ۔‘‘حضرت سیِّدُنابراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی: ’’یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! میں تجھے قسم دیتا ہوں کہ ہمیں مشرکین پر غلبہ عطا فرما۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی یہ دعا قبول ہوئی اوراللہ  عَزَّوَجَلَّ نے مسلمانوں کو مشرکین پر غلبہ عطا فرما دیا۔ پھر ایک مرتبہ ’’سوس‘‘ کے پل پر مسلمانوں کا کفار سے آمنا سامنا ہوا تو کفار نے مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچایا مسلمانوں نے کہا:’’ اے براء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ! اپنے رب عَزَّوَجَلَّ پر قسم کھائیے ۔‘‘ انہوں نے عرض کی: ’’یااللّٰہعَزَّوَجَلَّ ! میں تجھے قسم دیتا ہوں کہ ہمیں کفار پر غلبہ عطا فرما اور مجھے اپنے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے ساتھ ملادے (یعنی شہادت عطا فرما)۔‘‘ حضرت سیِّدُنا براء بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی یہ دعا بھی قبول ہوئی اور مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی اور حضرت سیِّدُنابراء بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  شہید ہوگئے ۔ (المستدرک، کتاب معرفۃالصحابۃ ، باب ذکرشہادۃ البراء بن مالک ، الحدیث۵۳۲۵، ج۴، ص۳۴۰تا۳۴۱)

حدیث پاک کی شرح:

            حضرت سیِّدُناعلامہ عفیف الدین عبداللہ بن اسعدبن علی یافعی یمنی ثم مکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی (متوفی ۷۶۸ھ) اس حدیث شریف کے تحت ارشادفرماتے ہیں : ’’کرامت کے ثبوت کے بارے میں اگر کوئی اور حدیث شریف نہ بھی ہوتی تو یہی ایک حدیث پاک اثباتِ کرامت کے لئے کافی تھی ۔اور کرامت کے متعلق، صحابہ کرام ، تابعین عظام اورتبع تابعین رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین سے اس قدر روایات  منقول ہیں کہ وہ شہرت اور تواترتک پہنچی ہوئی ہیں ۔‘‘(روض الریاحین فی حکایات الصالحین، ص۴۰)

اولیاء کے دُ شمنوں پرقہرالہیعَزَّوَجَلَّ کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

ٍ            غورکرناچاہئے کہ جب ایک عام مسلمان سے دشمنی کرنا، بغض وکینہ رکھنا، حسدوبدگمانی کرنااوراس کی توہین واہانت کرناکبیرہ گناہ ، حرام اورجہنم میں لے جانے والاکام ہے توپھراللہ عَزَّوَجَلَّکے محبوب بندوں یعنی اولیاء عظام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیسے ایسے معاملات رکھناکس قدردنیاوآخرت کے خسارے کاسبب ہوں گے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں اپنی پناہ میں رکھے اوراپنے محبوب بندوں کاباادب بنائے ۔ ہمیں اور ہماری اولادکوتادم حیات ہرطرح کے بے ادب اوربے ادبی سے محفوظ رکھے ۔(آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ واَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ)

اللہ   عَزَّوَجَلَّ کااعلانِ جنگ :

            احادیث مبارکہ میں صرف دو مقام ایسے ہیں جہاں اللہ عَزَّوَجَلَّنے اعلانِ جنگ فرمایاہے ایک تو سود کے معاملہ میں اوردوسرے اپنے ولی سے دشمنی رکھنے کے بارے میں ۔چنانچہ،

{1}…حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ارشادفرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشادفرمایا: ’’جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی رکھی اسے میرا اعلانِ جنگ ہے ۔‘‘(صحیح بخاری، کتاب الرقاق، باب التواضع، الحدیث:۶۵۰۲، ص۵۴۵)

{2}…حضرت سیِّدُناابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما بیان کرتے ہیں کہ امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے حضرتمعاذبن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو حضورنبی ٔ مُکَرَّم، نُورِمجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کے روضۂ انور کے پاس بیٹھ کر روتے ہوئے دیکھ کر سبب دریافت فرمایا تو حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے بتایا کہ’’مجھے اس بات نے رُلایا ہے جو میں نے رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے سنی ہے کہ’’تھوڑی سی ریا کاری بھی شرک ہے اور جس نے اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے کسی ولی سے دشمنی کی اس نے اللہ  عَزَّوَجَلَّ سے اعلان جنگ کیا۔‘‘            (سنن ابن ماجہ ، ابواب الفتن، باب من ترجی لہ السلامۃ من الفتن ، الحدیث۳۹۸۹، ص۲۷۱۶)

حدیث پاک کی شرح:

            حکیم الا ُمت حضرت سیِّدُنامفتی احمد یارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی (متوفی۱۳۹۱ھ)  اس حدیث پاک کی شرح کرتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں : میرے رونے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ حضور انور(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) نے فرمایا کہاللہ  (عَزَّوَجَلَّ)کے دوستوں کی ایذاء، رب سے جنگ ہے اور اﷲ کے اولیاء ایسے چھپے ہوئے ہیں کہ ان کی پہچان بہت مشکل ہے بہت دفعہ پڑوسیوں د وستوں سے شکر رنجی ہوجاتی ہے ۔ ممکن ہے کہ ان میں سے کوئی ولی اللہ ہو ان کی تکلیف میرے لیے مصیبت بن جاوے حدیث قدسی میں ہے : ’’اَوْلِیَائِیْ تَحْتَ قُبَائِیْ لَایَعْرِفُھُمْ غَیْرِیمیرے ولی میری قبا میں رہتے ہیں ۔ انہیں میرے سوا کوئی نہیں پہچانتا (مرقات) ۔‘‘(مراۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح، ج۷، ص۱۳۸)

باادب بانصیب ، بے ادب بے نصیب :

            حضرت  سیِّدُناابو سعیدعبداللہ محمد بن ہبۃ اللہ تمیمی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  بیان فرماتے ہیں کہ میں بھری جوانی میں علم دین کے حصول کے لئے بغدادشریف حاضر ہوا۔ ان دنوں مدرسہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن