دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Mazarat e Auliya | فیضان مزاراتِ اولیاء

book_icon
فیضان مزاراتِ اولیاء

الحدیث:۶۵۰۹، ص۱۱۲۵ )

حدیث پاک کی شرح:

          حضرت سیِّدُناامام محی الدین ابوزکریایحییٰ بن شرف نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  (متوفی ۶۷۶ھ) اس حدیث شریف کے تحت فرماتے ہیں :’’اس حدیث پاک میں اللہ عَزَّوَجَلَّکے ولیوں کی کرامات کاثبوت ہے ۔اوریہی اہلسنّت کامذہب ہے جبکہ فرقہ معتزلہ والے اس مسئلہ (یعنی کرامات کے ثبوت)میں اختلاف کرتے ہیں یعنی نہیں مانتے (اور آج کل کے بدمذہبوں کابھی یہی نظریہ ہے )اوراس حدیث پاک سے یہ بھی معلوم ہواکہ کبھی کبھاراولیاء عظام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیکی کرامات ان کے اختیار اور طلب سے بھی واقع ہوتی ہیں ۔ہمارے متکلمین علماء رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیکے نزدیک یہی نظریہ صحیح ودرست ہے ۔‘‘(شرح صحیح مسلم للنووی ، کتاب البروالصلۃ والادب ، باب تقدیم برالوالدین…الخ ، ج۱۶، ص۱۰۸)

کھاناتین گُنا زیادہ ہوگیا:

{2}… حضرت سیِّدُناعبدالرحمن بن ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ماکی بیان کردہ طویل حدیث پاک میں یہ بھی ہے کہ امیر المؤمنین حضرت  سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اور گھرآئے ہوئے مہمانوں کے سامنے کھانارکھاگیا(وہ بیان کرتے ہیں ) ہم جب بھی کوئی لقمہ اٹھاتے تواس کے نیچے سے اوربڑھ جاتا۔ فرماتے ہیں : مہمان سب کے سب سیرہوگئے اورکھاناجتناتھااس سے بھی زیادہ باقی بچ گیا۔تو حضر ت  سیِّدُناابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے اس کی طرف دیکھاکہ وہ اتناہی تھا جتناپہلے تھا یااس سے بھی زیادہ تھا۔تواپنی زوجہ (حضر ت سیِّدَتُنااُم رومان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا) سے فرمایا: ’’اے بنی فراش کی بہن ! یہ کیاہے ؟‘‘توانہوں نے عرض کی:’’میری آنکھوں کی ٹھنڈک کی قسم !یہ توپہلے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے ۔‘‘(صحیح البخاری ، کتاب مواقیت الصلٰوۃ ، باب السمر مع الاھل والضیف ، الحدیث: ۶۰۲ ، ص۴۹)

حدیث پاک کی شرح:

          شارح بخاری ، فقیہ اعظم حضرت مولانامفتی محمدشریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی (متوفی ۱۴۲۱ھ) اس حدیث پاک سے حاصل شدہ فوائد لکھتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں :’’اس حدیث سے حضرت ( سیِّدُنا)صدیق اکبر(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ )کی کرامت معلوم ہوئی کہ کھانے سے وہ (کھانا)کم نہ ہوا، زیادہ ہوگیا۔ اور اسے کثیر آدمیوں نے کھایا۔‘‘      (نزہۃ القاری شرح صحیح البخاری، ج۲، ص۲۸۵)

           حضرت  سیِّدُناامام احمدبن علی بن حجرعسقلانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی (متوفی۷۵۲ھ) نے بھی ’’فَتْحُ الْبَارِیْ شَرْحُ صَحِیْحِ الْبُخَارِی، جلد۷، صفحہ ۵۰۱‘‘پرکھانے کے زیادہ ہوجانے کو امیرالمؤمنین حضرت  سیِّدُناابوبکرصدیق  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی کرامت قراردیتے ہوئے فرمایا:’’یہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی کرامت تھی جسے اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے لئے ظاہرفرمایا۔‘‘

            نیز حضر ت سیِّدُناامام زین الدین ابو الفرج عبد الرحمن ابن شہاب الدین حنبلی المعروف’’ ابن رجب‘‘رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ (متوفی ۷۹۵ھ) فرماتے ہیں :’’اس حدیث شریف میں اولیاء عظام کی کرامات اوران سے ظاہرہونے والے خلافِ عادت کاموں کاثبوت ہے ۔اوریہی اہلسنّت کا نظریہ وعقیدہ ہے ۔‘‘مزید فرماتے ہیں :’’یہ کرامات ہروقت اورہرزمانہ میں منجملہ انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام کے معجزات میں سے ہوتی ہیں کیونکہ جس شئے کے سبب اللہ عَزَّوَجَلَّاپنے اولیاء کو عزت وبزرگی عطا فرماتا ہے وہ ان کی اپنے انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکی اتباع کی برکت اورحسن اقتداء کاصدقہ ہے ۔‘‘(فتح الباری لابن رجب، ج۳، ص۳۸۵)

دوردرازمقام پرلشکراسلام کودیکھ لیا:

{3}…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ماسے مروی ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُناعمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے حضرت ساریہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو اسلامی لشکر کاسپہ سالاربناکر نہاوند(عراق کاایک علاقہ) بھیجا، دشمن سے مقابلہ کے وقت حضرت ساریہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اپنے عقب سے گھات لگاکر حملہ آورہونے والے دُشمن سے غافل تھے ۔ اِدھر مدینہ طیبہزَادَھَااللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًا میں امیر المومنین حضرت  سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے خطبہ دیتے ہوئے تین بارپکارکرفرمایا: ’’یَاسَارِیَۃُ الْجَبَلَ  یعنی اے ساریہ! پہاڑ کی طرف سے ہوشیار۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی یہ آواز حضرت ساریہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے سنی اورپلٹ کردشمن پرحملہ کیااورفتح و کامیابی حاصل کی۔‘‘      (کنز العمال ، کتاب الفضائل ، باب فضائل الفاروق رضی اللّٰہ عنہ، الحدیث۳۵۷۸۳، ج، ۱۲ص۲۵۶)

حدیث پاک کی شرح:

            حضرت سیِّدُناعلامہ عفیف الدین عبداللہ بن اسعدبن علی یافعی یمنی ثم مکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی (متوفی ۷۶۸ھ) فرماتے ہیں :’’اس حدیث شریف سے امیرالمؤمنین  حضرت سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی دو کرامتیں ظاہر ہوئیں : (۱)…مدینہ منورہ  زَادَھَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًاسے چودہ سو(1400)میل دورمقام نہاوند(عراق) میں موجود  لشکراسلام اوران کے دشمن کوملاحظہ فرمالیااور (۲) … مدینہ شریف زَادَھَااللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًاسے اتنی دور آواز پہنچادی۔‘‘(الروض الریاحین فی حکایات الصالحین، صفحہ۳۹)

             اورایساکیوں نہ ہوتاکہ ان کے بارے میں یہ فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مروی ہے کہ ’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے عمر فاروق (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ )  کی زبان اور ان کے دل پر حق کوجاری فرمادیا ہے ۔‘‘ (جامع الترمذی، الحدیث۳۶۸۲، ص۲۰۳۱) اورحضرت سیِّدُناساریہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی کرامت بھی معلوم ہوئی کہ انہوں نے دور سے آنے والی آوازسن لی ۔نیزیہ بھی معلوم ہواکہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے نیک بندے اللہ عَزَّوَجَلَّکی عطاسے مشکلات میں مددفرماتے ہیں ۔

            حضرت سیِّدُناامام ابوالقاسم ھبۃ اللہ بن حسن بن منصورطبری لالکائی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  (متوفی۴۱۷ھ) نے اپنی کتاب’’کَرَامَاتُ اَوْلِیَاء اللّٰہِ (عَزَّوَجَلَّ) مَعَ شَرْحِ اُصُوْلِ اِعْتِقَادِاَھْلِ السُّنَّۃِ وَالْجَمَاعَۃ‘‘جلد۲، صفحہ۱۳۳۳پر۔ اورحضرت  سیِّدُنا امام علی بن سلطان محمدالقاری المعروف ملا علی قاری علیہ رحمۃ اللہ الباری (متوفی۱۰۱۴ھ) نے ’’مِرْقَاۃُ الْمَفَاتِیْح  شَرْحُ  $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن