دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Maulana Muhammad Abdul Salam Qadri | فیضان مولانا محمد عبدالسلام قادری

book_icon
فیضان مولانا محمد عبدالسلام قادری

الذہب سلسلہ چشتیہ  و سہروردیہ  و نقشبندیہ جدیدہ و قدیمہ  و سلسلۂ منامیہ و بدیعیہ مداریہ  و دوسرے اور سَلاسِل کہ جو مجھ کو حضرت حَفِیْدِ خاتم اکابر ِ مارہرہ  مولانا مولوی  حافظ قاری  مفتی  علامہ  ابواالقاسم  محمد اسماعیل  حسن الملقب بہ  شاہ جی تاجدار ِ مسند غوثیہ  برکاتیہ تَعَالیٰ       عَنْہُ  وَ اَرْضَاہُ  عَنَّا وَ  رَضِیَ  عَنَّا لَہُمْ     آمین یا رَبَّ الْعٰلمِیْن،حضرت  مولانا  قاری مفتی  سیّد احمد میاں صاحب قبلہ قادری برکاتی  قاسمی  مارہروی   اَفَاضَ اللہُ  تَعَالیٰ  عالیہ قادریہ  برکاتیہ  آلِ اَحْمدیہ قاسمیہ  و حضرت  شیر بیشہ ٔ اہلسنت مَظہر اعلیٰ  حضرت ،ماحی کفر و بدعت،سرشکن  مبتدعین  و مرتدین  سایہ اَفگن  بر مومنین و مسلمین مولانا مفتی   علامہ مناظر  اعظم  عبید الرضاحشمت علی خان  صاحب  قبلہ  قادری  برکاتی  رضوی پیلی بھیتی سے حاصل ہیں  اور جملہ وہ  اَوراد و اَذکار،اشغال  و ادعیہ  و طلسمات خاندانی جو  خانوادۂ برکاتیہ  کی اَجل کتابوں  مِثل  کاشِفُ الاَستار  و بَیَاض آل ِ  احمد و سبع ِ سنابل  و سِرَاجُ الْعَوَارِف وچَہَار اَنواع و غیرہ  میں مُنْدَ رج ہیں  نیز بعض ان حضرات سے اجازات حاصل ہیں  سب کی  عزیز موصوف کو اجازت  دیتا ہوں ۔اگر ان سے  کوئی شخص  کسی بھی سلسلے میں بیعت ہونا چاہے  بیعت لیں اور اگر کوئی کسی چیز کی اجازت  طلب کرے  تو دیں۔“ میر ی وصیت یہ ہے کہ عزیز موصوف

(۱)  ہمیشہ  ہمیشہ میرے آبائے کرام  قُدِّسَتْ اَسْرَارُھُم  کے  سچے  اور صحیح و محبوب و  دلپسند مذہب یعنی  دینِ اسلام و مذہبِ اہلسنت  پر بہت سختی  اور تَصَلُّب و مضبوطی  اور پختگی  سے قائم  رہیں اور بلاخوف  لو مۂ  لائم( یعنی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف کیے بغیر) حق بات  زبان  پر جاری کریں ۔

(۲) اپنی  صورت و سیرت  حتی الامکان  بزرگوں  سے ملانے کی  کوشش کریں  اور ادعیۂ خیر( یعنی نیک دعاؤں) میں اس کمترین  کو  بھی یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ نیک تو فیق دے۔     

 حضوراَحسنُ العلما رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکا وصال۱۵ربیع الآخر۱۴۱۶ھ مطابق 11ستمبر1995ء کو تقریبا۶۸ًسال کی عمر میں ہوا،آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ کا مزارِ  پُرانوار خانقاہ عالیہ  برکاتیہ  مارہرہ  شریف(یوپی ،ہند) میں زیارت گاہ خاص و عام   ہے ۔

 (۴)قطبِ مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین احمدقادری رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہ

قطبِ مدینہ،شیخُ العربِ والعجم،خلیفۂ اعلیٰ حضرت ،شیخُ الفضیلت ،حضرت مولانا ضیاء الدین احمدقادری مدنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی  کی ولادت ربیع الاوّل شریف بروز پیر ھ مطابق 1877ء ضیاء کوٹ( سیالکوٹ )میں ہوئی۔   آپ   نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد ضیاء کوٹ( سیالکوٹ ) مرکزالاولیا لاہور اوردہلی میں مختلف اساتذہ سے اکتسابِ فیض کیاپھرپیلی بھیت(یوپی،ہند)میں حضرت ِ علامہ مولانا وصی احمد محدِّثِ سُورتیرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی خدمت میں تقریباً چار4 سال رَہ کرعُلومِ دینیہ حاصِل کئے اور دورۂ حدیث کے بعد سندِ فراغت حاصِل کی۔ اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن کے دستِ کرامت سے آپ  کی دستار بندی ہوئی۔ آپ   نے۱۳۱۲ھ میں اعلیٰ حضرت سے شرف ِبَیعَت حاصل کیا اور صرف 18 سال کی عمر میں  سندِ خِلافت پائی۔ نیز عرب وعجم کے دیگر متعدد مشاہیر و شیوخ سے بھی آپ کو خلافت کا شرف حاصل تھا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہایسے آفتابِ اہلِ سنّت تھے جس کی نوری شعاعوں سے عرب وعجم روشن ہوئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنے پوری زندگی دینِ متین کی تبلیغ کے لئے وقف کر رکھی تھی ، آپ نے ۱۳۲۷ھ مطابق 1910ء سے لے کر تادم وصال تقریباً  سال  مرکزِ عاشقانِ مصطفٰے مَدِینَۂ مُنَوََّرَہ  زَادَھَا اللّٰہُ شَرَفًا  وَتَعْظِیْمًا   میں رہتے ہوئے مسلکِ حقہ اہلِ سنّت  کی  اشاعت کی۔ سارا ہی سال روزانہ رات کوآپ کے آستانۂ عالیہ پر محفلِ مِیلاد کا انعِقاد ہوتا، جس میں مدنی، ترکی، پاکستانی، ہندوستانی، شامی، مصری، افریقی، سوڈانی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین شرکت کرتے۔ مولانا محمد عبدالسلام قادری رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنے تین دفعہ   حج کی سعادت پائی ۔آپ بھی اس  مبارک محفل میں شریک ہوتے تھے ۔ اسی دوران آپ کوقطب مدینہرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہسے خلافت اوروکالت حاصل ہوئی۔دنیا بھر میں آپرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکے بے شمارخلفاء اورمریدین دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔([1])  قطب ِمدینہ نے106سال کی عمرمیں۴٤  ذوالحجۃ   الحرام ١۱۴۰۱٤ھ مطابق یکم اکتوبر1981ء بروزجمعہ وصال فرمایااور جنتُ البقیع میں خاتونِ جنت حضرت سیّدتنا فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللہُ  تَعَالٰی عَنْہَاکے مبارک قدموں میں آرام فرما ہیں۔([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خدمات

علمِ دین کے دوران ہی آپ نے کانپورمیں امامت کے ذریعے خدمت دین کا آغازفرمایا۔بعد ِتکمیل یہ سلسلہ جاری رہا پھرآپ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں تشریف لے گئے پھر ۱۳۸۴ھ مطابق 1964ء میں احسن  العلماء حضرت سیّدشاہ مصطفےٰ  حیدر حسن میاں قادری برکاتیرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکےحکم سے کھٹمنڈو سے ہند کی ریاست  اُتر پردیش  کے ضلع پرتاب گڑھ کے موضع کمبھی اہمہ تشریف لائے جہاں  آپ نے تعلیمِ قرآن اوردرسِ نظامی کی ابتدائی کتب پڑھانے  کاسلسلہ شروع فرمایا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکا سلسلہ ٔ طریقت کافی وسیع تھا۔کولمبو جاتے رہتے تھے ،آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنے کولمبو کی مرکزی جامع مسجد میمن میں  کئی مرتبہ نماز ِ تراویح پڑھائی ۔خلقِ کثیر   نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہسے  فیض پایا ۔

بدمذہبوں کو سخت ناپسند فرماتے

قمر ِرضاحضرت حافظ محمد عبدالسلام  قادری حشمتیرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہاپنےپیر و مرشد حضرت علامہ حشمت علی خان رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی  طرح بدمذہبوں  کو سخت ناپسند فرماتے ،اگر کوئی بد عقیدہ مسجد میں آتا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہمسجد کا وہ مقام  دھلواتے اوراپنے  اس عمل سے  لوگوں کو یہ ذہن نشین کراتے کہ ظاہری  نجاست سے  زیادہ  ہلاکت خیزباطنی نجاست(یعنی  بدعقیدگی) ہے اگر  اس کا فوراً ازالہ نہ کیا جائے  تو یہ ہلاکت خیزی  ایمان  کے لُٹ جانے کا سبب بنے گی ۔

 میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!مسلما ن کی  سب سے قیمتی  چیز اس کا ایمان ہے  اور ایمان کی سلامتی  عقیدے کی درستی  پر موقوف ہے  یہی وجہ ہے کہ  بزرگا ن ِ دین رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن بدعقیدہ  کی صحبت سے  بالکل دور رہتے  چنانچہ

 



[1]     ان میں سے آپ کے مریدکامل امیرِ اہلِسنّت بانی دعوت اسلامی حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔آپ نے غالبا۱۳۹۷ًھ مطابق 1977ء میں بذریعہ مکتوب بیعت کا شرف حاصل کیا۔ (سیدی قطب مدینہ ص۳، ۴)

[2]    سیدی ضیاء الدین احمد القادری،  ۱/۱۶۴۔۱۶۷، ۲/ ۷۰،  سیدی قطب مدینہ، ص ۱۱  ، ۸،  ۷ ،۴ ،۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن