دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Maulana Muhammad Abdul Salam Qadri | فیضان مولانا محمد عبدالسلام قادری

book_icon
فیضان مولانا محمد عبدالسلام قادری

(۳)مفتی قاضی  شمس الدین احمد  جونپوری  رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہ

 خلیفۂ اعلیٰ حضرت،شمسُ العلماء ،حضرت مفتی قاضی ابو المعالی شمسُ الدین احمد جعفری رضوی جونپوریرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ کی ولادت با سعادت٢۲۸٨ ذی الحجہ ۱۳۲۲٢ھ مطابق ۵ مارچ ۱۹۰۵٥ء محلہ میر مست جونپور (یوپی، ہند) میں ہوئی۔   آپ کی  ابتدائی تعلیم و تربیت جدِّامجد اور ناناجان سے جونپور میں ہوئی ، اس کے بعدجامعہ نعیمیہ مرادآبادمیں صدرالافاضل حضرت مولاناسیّدمحمدنعیم الدین مرادآبادیرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی خدمت میں حاضر ہوئے۔ دارالعلوممُعِینِیّہ عثُمانیہ میں داخلہ لیا اور صدرالشریعہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی اور دیگر اساتذہ  سے علوم وفنون حاصل کرنے میں مصروف رہے ۔١٣٥٢ھ میں جب صدرالشریعہ دارالعلوم مظہر اسلام بریلی شریف آگئے تو آپ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسی سال آپ دارالعلوم منظرِ اسلام بریلی شریف سے فارِغُ التحصیل ہوئے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہمعقولات ومنقولات میں ماہراورفقہ پر اچھی نظررکھتے تھے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنے دس سال کی عمرمیں اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن  سے بیعت کا شرف حاصل کیا اوربعدمیں خلافت سے بھی نوازے گئے ۔حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان اورمفتی اعظم ہندمولانامحمدمصطفےٰرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہمَانےبھی خلافت عطا فرمائی۔آپرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنےتدریس کا آغازدار العلوم منظرِ اسلام بریلی شریف سے کیا۔جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں بھی تدریس فرمائی۔مدرسہ منظرحق ٹانڈہ ،مدرسہ حنفی جونپور ہ اورجامعہ رضویہ حمیدیہ بنارس میں آپ صدرُالْمُدَرِّسین رہے۔آپ کی تصنیف کردہ کتب میں قانونِ شریعت کوشہرت حاصل ہوئی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنے یکم محرم الحرام ۱۴۰۱١ھ مطابق ٩۹نومبر۱۹۸۰ء  وصال فرمایا، محلہ میر مست جونپور (یوپی، ہند) میں آپ کا مزارِ پرانوار ہے۔([1])حضرت مولانا محمد عبد السلام  قادری  رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکو آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہسے بھی شرفِ تلمذ  حاصل ہے ۔

اِن تینوں اساتذہ (امینِ شریعت اور شیربیشۂ سنّت،مفتی شمس الدین احمدرضوی رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ مْ اَجْمَعِیْن) کی صحبت ،ان کے چشمہ ٔ  علم سے سیرابی  نہ صرف  علم اور عقیدہ کی پختگی کا سبب بنی بلکہ  اس کا براہِ راست اثر  آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکے روز مرہ کے معمولات پر  ہوا،پر چم اسلام  کو  بلند کرنے  کے لیے آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکا جذبہ  بیدار کرنے میں تینوں اساتذہ کی  تربیت کا اہم  حصہ ہے۔اساتذہ  کی شفقتوں اور عنایتوں نے  آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی با برکت ذات کو  مسلمانوں  کے لیے عظیم  مُحسن  اور زبردست  خیر خواہ بنا دیا۔

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ    کی اِن پر رحمت ہو اور اِن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن   صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوا عَلٰی الْحَبیب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قمر رضا کی خوش ادائیں

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!درست عمل کےدرست نتیجے کا نام”  کامیابی“ہے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّکے نیک بندے  اپنے ہر ہر عمل  کو   حکمِ  الٰہی کے مطابق   درست رکھتے  ہیں۔ خشیتِ الہی اور تقویٰ  ان کے ہر فعل  میں نظر آتا ہے، ان کے انہی درست  اعمال کے نتائج  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی رحمت اور انعامات  کی صورت میں  ان پر ظاہر  ہوتے ہیں   اسی لیے  ربِّ کریم  کی جانب سے  ان کے راستے  کو صراطِ مُسْتَقِیم(یعنی سیدھاراستہ ) قرار دیا گیا ہےجس کو اپناکرہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ حضرت مولاناحافظ محمدعبد السلام قادری رضویرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی مبارک زندگی  سے  کامیابی کایہ راز ظاہر ہے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکئی صفات کے جامع تھے جن میں سے  چنداوصاف وہ ہیں جنہیں ہم اپنی زندگی میں نافذ کرکے دین  و دنیادونوں میں کامیابی پاسکتے ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی  چند خوش ادائیں ملاحظہ کیجیے :  

(۱)میانہ روی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح کشتی میں  معمولی  معمولی سوراخ کردیے جائیں  تو اس کا ڈوبنا یقینی ہے ایسے ہی  زندگی  کی کشتی بے اِعْتِدالی  کے سوراخ  کےسبب ڈوب جاتی ہے، اپنی کشتی کو  بخیر وعافیت ساحل تک پہنچانے کے لیے ”میانہ روی “ اپنانا  سب سے زیادہ کا ر آمد ثابت ہوتا ہے ۔ حضرت  مولانا محمدعبدالسلام قادری  رضوی  رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنی  پوری زندگی  میانہ روی اور اِعتِدال  کی عملی تصویر بن کر  گزاری  اسی  لیے  آپ کی طبیعت حُبِّ دنیا  کی آفت سے آزاد نظر آتی ہے ۔

 (۲)نظم و ضبط

 آپرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنےنہایت مُنَظَّمانداز میں زندگی گزاری۔ جو وقت جس کام کے لیے مقرر ہوتا اسی میں صرف فرماتے  یوں آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی انفرادی عبادت، تدریس، لوگوں کی خیر خواہی کے لیے دیے جانے والےتعویذات، شرعی مسائل کا حل، امامت اور  بیانات کے  لیے سفر سب  طے شد ہ وقت  پر انجام  پاتے۔    

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم اپنے روز مرہ معمولات کا جائزہ لیں تو  ہماری پریشانیوں کی بنیادی وجہ   نظام الاوقات کی بے ترتیبی قرار پائے گی،در اصل یہ بے ترتیبی سستی و کاہلی،لاپر واہی ،ٹال مٹول کا نتیجہ ہوا کرتی ہے، صبح کا کا م شام تک ٹا ل کر یا شام کا کام  صبح پر مُؤخر کرکے ہم اپنی سیدھی راہ پر چلتی  زندگی کو آزمائش  کا شکار بنا دیتے ہیں یوںغیرمُنَظَّم زندگی بارہادنیا و آخرت میں عظیم خسارے  کا سبب بن جاتی ہے۔اگر آپ دنیا و آخرت کی بہتری کی خاطر اپنی زندگی  کسی  نظامُ الاوقات (Time Table)کے  ذریعے مُنَظَّم کرنا چاہتے ہیں  تو روزانہ مدنی انعامات([2]کا رسالہ  پُر کرکے ہر ماہ کے ابتدائی دس دن میں  اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجیے ، کچھ عرصے میں آپ  خود محسوس کریں  گے کہ مدنی انعامات پر عمل کی برکت سے آپ کی زندگی خود بخود مُنَظَّم ہو کر شاہراہ  ِکامیابی پر دوڑ رہی ہے ۔

صَلُّوا عَلٰی الْحَبیب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد   

 (۳) عزم و حوصلہ

 



[1]   مفتئ اعظم ہنداوران کے خلفا، ص٤، تذکرہ خلفائے اعلی حضرت ص١۔تذکرہ علمائے اہلسنت ص١٠٤

[2]     امیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنےاِس پرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنےاور گناہوں سے بچنے کے طریقہ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ بنام”مَدَنی انعامات“بصُورت سُوالات عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کیلئے 72، اسلامی بہنوں کیلئے 63اور طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ، دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے40اور خصوصی اسلامی بھائیوں کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں۔ان پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کا عظیم جذبہ پاسکتے ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن