30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَحْیِنَافِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلاَ مٌ بِا لسَّلاَم
قادِری عبد ُالسلامِ خوش ادا کے واسِطے
یااللہ عَزَّ وَجَلَّ !حضرتِ مولانامحمد عبدالسلام قادر ی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیکے واسطےدین و دنیامیں سلامتی عطا فرما۔اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو تین مرتبہ حج کی سعادت نصیب ہوئی ۔
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے دو نکاح فرمائے ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے چار بیٹیاں اور ایک بیٹے ہیں۔
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے شاگردحضرت مولانا خلیل احمد قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا بیان ہے:استادِ محترم حضرت مولانامحمد عبدالسّلام قادریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکمبھی اہمہ 1964ء میں تشریف لائے۔میں تقریباً سات،آٹھ ماہ بعد آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں تحصیلِ علم کےلیے حاضر ہوگیا ،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے ساتھ سفر کا بھی موقع ملا،معمولات کو قریب سے دیکھنے کا موقع میّسر آیا ،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے شب و روز میری آنکھوں کے سامنے رہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی صحبت میں اتنا طویل عرصہ گزارنے کے باوجود کبھی کوئی خلافِ شرع بات نہیں دیکھی ۔
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاوصال ۲۵ محرم الحرام۱۴۱۹ھ مطابق21 مئی 1998ء شب ِجمعہ کو ہجری سن کے مطابق75سال5ماہ دس دن کی عمر میں ہوا۔
روزِ جمعہ یا شبِ جمعہ وفات پانے میں عذاب ِ قبر سے نجات کی بشارت ہے چنانچہ حضرت سیّدنا عبد اللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:جو مسلمان روزِ جمعہ یا شبِ جمعہ وفات پاجائے وہ قبر کی آزمائش سے محفوظ رہے گا ۔([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی نمازِ جنازہ حضرت مولاناحافظ وقاری صغیر احمد مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےپڑھائی اور جمعہ کے دن آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی تدفین ہوئی۔
وجودِ مسعود کی برکتیں آج تک موجود ہیں
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے مبارک قدم اس علاقے میں تو کیا پڑے ، علاقے میں رہنے والوں کی قسمت جاگ اٹھی،اس علاقے کو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی صورت میں دل فریب اندازِ تدریس والا مُدرس،ملنسار امام ،شرعی رہنمائی کرنے والاعالمِ دین اور مشکل کے وقت خیرخواہی فرمانے والاولیٔ کامل میّسر آگیا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی دینی خدمات کا ثمرہ علما و حفاظ کی صورت میں نظر آتا ہے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکامزار پرانوار موضع کمبھی اہمہ تحصیل لال گنج (ضلع پرتاب گڑھ ،ہند)کے قبرستان میں ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔
اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت مولانامحمد عبد السلام قادری رضوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِتاریخ کے آئینے میں
۱۵شعبان۱۳۴۳ھ/11مارچ 1925ء حضرتمولانامحمدعبدالسلام قادریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ولادت ہوئی
۱۳۷۱ھ / 1952ء حصول علم ِ دین کے لیے کانپور اور جونپور کا سفر اور درسیات کی تکمیل
۷رجب ۱۳۶۳ ھ /29جون 1944ء اَحسن ُالعلما ءسے اجازت و خلافت
۱۳۸۴ھ / 1964ء احسن العلما ءکے حکم پر کھٹمنڈو سےکمبھی اہمہ تشریف آوری
۱۳۹۷ھ / 1977ء آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے پہلا حج فرمایا۔
۱۳۹۷ھ / 1977ء قطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےخلافت عطافرمائی ۔
۱۳۹۹ھ /1979ء کولمبو کا سفر
۱۳۹۹ھ /1979ء کولمبو میں امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو خلافت عطافرمائی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع