30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سننے والے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا بیان تین تین گھنٹے دلچسپی اور محویت سے سنتے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے بیانات مؤثر تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہزیادہ تراولیائے کرام کی شان بیان فرماتے، بزرگان ِ دین کی حیات مبارکہ کو اس خوبصورت انداز میں بیان کرتے کہ سننے والوں کے لیے آپ کے ملفوظات اصلاح کے چراغ بن کر ان کے دل و دماغ میں روشن ہوجاتے ۔
حضرت مولانا محمد عبد السلام قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو نماز سے بے پناہ محبت تھی،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہہمیشہ نماز باجماعت ادا کرنے کا خصوصی اِہتمام فرماتے، سفر میں ہوتے تب بھی کوشش فرماتے کہ نماز با جماعت ہی ادا ہو ۔
اگر جماعت فَوت ہوجانے کانُقْصان جان لیتا تو۔۔۔
حضرتسَیِّدُناابُواُمامہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سےرِوایَت ہے،رسولُ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:اگر نَماز ِ باجماعت سے پیچھے رہ جانے والایہ جانتا کہ اس رہ جانے والے کیلئے کیا ہے تو گھسٹتے ہوئے حاضر ہوتا۔([1]) میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے جہاں آپس کی مَحَبَّت میں اِضافہ ہوتا ہے وہیں نماز کا ثواب بھی کئی گُنا بڑھ جاتا ہے ۔ احادیثِ مُبارَکہ میں جماعت سے نماز پڑھنے والے کیلئے کثیر ثواب اور کئی انعامات کی بشارتیں وارد ہوئی ہیں چار فرامین ِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجیے :
1. جس نے کامل وُضُو کیا، پھر فَرض نماز کے لیے چلا اوراِمام کی اِقْتِدا میں فرض نماز پڑھی، اس کے گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔([2])
2. اللہ عَزَّ وَجَلَّ باجماعت نَماز پڑھنے والوں کو مَحْبُوب رکھتاہے ۔([3])
3. باجماعت نماز تَنْہا نمازپڑھنے سے 27 دَرَجے اَفْضَل ہے۔([4])
4. جب بندہ باجماعت نمازپڑھے پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے اپنی حاجَت کا سوال کرے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس بات سے حَیا فرماتا ہے کہ بندہ حاجَت پُوری ہونے سے پہلے واپس لوٹ جائے۔([5])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نمازِباجماعت کی اس قَدربَرکتوں اورفضیلتوں کےباوُجُود سُستی کرنا اور جماعت سے نماز نہ پڑھنا کس قَدرتَعَجُّب خیزہے؟ مگر افسوس!آج جماعت کی پرواہ نہیں کی جاتی،بلکہ نَمازبھی اگرقَضاہوجائے تو افسوس نہیں کیا جاتا مگر ہمارے اَسلاف کی تو یہ حالت تھی کہ اگر ان کی تکبیرِ اُولیٰ کبھی فَوت ہوجاتی تو اُنہیں اِس قَدر صَدمَہ ہوتا جیسے بہت بڑا نُقْصان ہوگیا ہو،یہ حضرات دُنْیاومَافِیْہَا (یعنی یہ دُنیا اوراس میں جوکچھ بھی ہے)سےتکبیرِ اُولیٰ کوزِیادہ اَہَم سمجھتے تھےاورحَقیقَت بھی یہی ہےچُنانچِہ حضرتِ سَیِّدُنااِمام محمدغَزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الو ا لی فرماتےہیں:مَروِی ہے کہ سَلَف صالِحین یعنی پُرانے بُزُرْگوں کے نزدِیک نَماز کی کچھ اس قدر اَہَمِّیَّت تھی کہ اگر اُن میں سے کسی کی تکبیرِ اُولیٰ فَوت ہوجاتی تو تین دن تک اس کا اَفْسوس کرتے رہتے، اوراگر کسی کی کبھی جماعت فَوت ہوجاتی تو اس کاسات روز تک غَم مَناتے۔([6])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی سُنَّتوں بھری مَدَنی تحریک ہے اور چاہتی ہے کہ کسی طرح مسلمانوں کا بچّہ بچّہ پکا نَمازی بن جائے۔آپ بھی اس مدنی کام میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تَعاوُن کیجیے اورخُود بھی نمازِ باجَماعت کی پابندی کیجیے اوردوسروں کو نَمازی بنانے کی مُہم بھی تیز سے تیز تَر کر دیجیے،جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے سُوئے مسجِد جانے لگیں،دوسروں کوباجماعت نماز کی ترغیب دِلاکر ساتھ لیتے جایئے،اگر آپ کے سبب سے ایک بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا اُس کی ہر ہر نَماز کا آپ کو بھی ثواب ملتا رہے گاورنہ کَم اَزْکَم نیکی کی دعوت دینے کا ثواب تو ضَرور ہاتھ آئے گا۔نماز ، وُضُو،غُسل کے مَسائل اور سُنَّتیں سیکھنے کیلئے عشا کے بعدکم و بیش 40مِنَٹ دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ (بالِغان)میں داخِلہ لے لیجئے، اِس میں خُود بھی قرآنِ کریم سیکھئے اور دوسروں کو بھی سکھایئے۔آپ سے سیکھنے والا جب جب تِلاوت کرے گا آپ کو بھی اُس کی تِلاوت کا ثواب ملتا رہے گا۔آپ بھی سُنَّتوں پر عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی عمل کی ترغیب دلائیے۔ عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت اور مَدَنی قافِلوں میں سُنَّتوں بھرے سفرکے ذَرِیعے اپنی اور دوسروں کی اِصلاح کی زور دارمُہم چلا کر مُسلمانوں کو’’نیک‘‘ بنانے کی ’’مشین‘‘بن جایئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ثواب کا اَنبار لگ جائے گا اوردونوں جہاں میں بیڑا پار ہو گا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مُسلمانوں کی خَیْر خَواہی اورانہیں باجماعت نماز کاعادِی بنانےکےعظیم جذبے کے تحت اس پُرفِتَن دَور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشتمل شریعت وطریقت کے جامع مجموعے ’’مدنی اِنْعامات‘‘میں سے ایک مدنی اِنعام یہ بھی عطافرمایا ہے کہ ’’کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صَف میں تکبیر اُوْلیٰ کے ساتھ باجماعت اَدافرمائیں؟ نیز ہر بارکسی ایک کواپنے ساتھ مسجد لے جانے کی کوشش فرمائی ؟‘‘اگر ہم میں سے ہرایک نمازی اسلامی بھائی اس مدنی اِنْعام کا عامل بن جائے تو وہ دن دُور نہیں جب ہماری مَساجدمیں نمازیوں کی بہار یں آجائیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
حضرت مولانامحمد عبد السلام رضویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا ایک وصف یہ بھی تھا کہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہوعد ہ پورا فرماتے چنانچہ
[1] معجم کبیر، علی بن زید، ۸/۲۲۴، حدیث : ۴۸۸۶
[2] صحیح ابن خزیمۃ، کتاب الامامۃ فی الصلاۃ، باب فی فضل المشی الی الجماعۃ، ۲/۳۷۳، حدیث : ۱۴۸۹
[3] مسند احمد ، مسند عبد اللہ بن عمر، ۲/۳۰۹، حدیث : ۵۱۱۲
[4] بخاری، کتاب الاذان، باب فضل صلاۃ الجماعۃ، ۱/۲۳۲، حدیث : ۶۴۵
[5] حلیۃ الاولیاء، مسعربن کدام، ۷/۲۹۹
[6] مکاشفۃ القلوب، الباب الثانی و الثلاثون فی فضل صلاۃ الجماعۃ، ص ۲۶۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع