دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Maulana Muhammad Abdul Salam Qadri | فیضان مولانا محمد عبدالسلام قادری

book_icon
فیضان مولانا محمد عبدالسلام قادری

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نسبت کی برکت  کے کیا کہنے !کسی عام چیز کو کسی  عظمت والی  چیز سے نسبت ہوجائے  تو  وہ ہمارے لیےمُتبر ک بن جاتی ہے مثلا  غلافِ کعبہ کی عظمت  کعبۃُ  اللہ شریف  سے نسبت  کے سبب ہے ، مقام ِ ابر اہیم  کی عظمت  حضرت سیّدنا ابراہیم خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے نسبت کی بنا پر ہے  معلوم ہو ا کہ اعلیٰ نسبت سے  چیزیں قیمتی  اور بابرکت ہوجاتی ہیں ۔ حضرت مولانا محمد عبدالسلام قادری رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہِ کو بھی نسبت  سے بہت محبت تھی اسی لیے جب   آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنے کمبھی اہمہ میں ایک مدرسہ قائم فرمایا تو  اس کا نام  قطبِ  مدینہ  حضرت مولانا ضیاء الدین احمد مدنی  رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی نسبت   سےمدرسہ ضیاء ُالعلوم الاسلامیہ رکھا ۔

بانی ٔ دعوت ِ اسلامی امیر ِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال  محمد الیا س عطار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےمدینہ شریف  کی نسبت سے تمام مدنی مراکز کے نام  فیضان    مدینہ ،جامعات کے نام جامعۃ المدینہ  اور۱۰۰فیصد واحد اسلامی چینل کا نام مدنی  چینل  عطافرمائے ہیں ۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نسبت کی برکت کے پیش نظر  مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کے نام  بھی  صحابہ ٔ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور  اولیائے کرام  رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے ناموں پر رکھنے  کی ترغیب دلاتے ہیں،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے اس طرح  کے کئی معمولات ہی کی  برکت  سےآج دعوت اسلامی میں بھی نسبتوں کی بہاریں  ہیں۔

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ    کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن      صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

کیسے آقاؤ ں کا بندہ ہوں رضا            بو ل بالے مرِی  سرکا روں کے

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شرعی مسائل کے سلسلے میں لوگوں کا رجوع

 حضرت مولانا حافظ محمد عبد السّلام قادری  رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکوامینِ  شریعت حضرت مولانامفتی رفاقت حسین مظفرپوریرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہ،شیر بیشۂ سنّت حضرت علامہ مولانا محمدحشمت علی خان رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہاور مفتی  شمس الدین احمد جونپوریرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکے ذریعےاعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان اور صَدْرُالشَّرِیْعَہ مفتی محمدامجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہمَا کی   فقاہت  کافیضان  پہنچا  جس کی بر کت سے  شرعی  مسائل کے لیے لو گ آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی جانب رُخ کرتے  اس اعتبار سے بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی ذات مرجعِ خلائق تھی،لوگ اپنے مسائل  آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگا ہ میں پیش کرتے  اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہحل ارشاد فرماتے ۔   

بارش برسنے لگی

صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے مبارک دور سے  یہ معمول چلا آرہا ہے کہ لوگ اپنی  پریشانیاں لے  کرصالحین(یعنی نیک لوگوں) کی بارگا ہ میں حاضر ہو تے ہیں،دعا کے لیے عرض کرتے ہیں اوران  کی بارگاہ سےاپنے  خالی دامن  کو مرادوں سے بھرتے ہیں ۔کمبھی اہمہ  کے لوگوں کا معمول تھا  کہ حضرت مولانا محمد عبد السّلا م قادری رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگا ہ میں حاضرہوکر دعا کرواتے اوردلی مراد پاتے  چنانچہ ایک مرتبہ کمبھی اہمہ میں عرصہ دراز تک بارشوں  کا سلسلہ  موقوف رہا  جس کی وجہ سے سخت قحط سالی ہوئی ،قحط سالی نے لوگوں کوزبردست  آزمائش میں مبتلا کردیا ،لوگ   اپنی فریاد لےکر حضرت مولانا محمد عبد السّلا م قادری رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں حاضر ہوئےاورآپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہسے دعاکےلیےعرض کی،آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہنے صبر کی تلقین فرمائی اور ایسے  مشکل  اور نازک موقع پر لوگوں کے ذہن میں دعا کی اہمیت راسخ   کرنے کے لیے  یہ اہتمام فرمایا کہ مسجد کے صحن میں علم ِ دین کے طلبہ  اور محلے کے لوگوں کو جمع کیا اور نہایت رقت انگیز دعا فرمائی ، ابھی دعا کا سلسلہ  جاری تھا  کہ آسمان  پر بادل   چھا گئے  اوررحمتِ الٰہی  بارش کی صورت میں خوب برسی  جس سے لوگوں کے مرجھائےدل کِھل اٹھےاور ان کے دلوں میں حضرت مولانا محمد عبد السّلا م قادری رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی عقیدت مزید بڑھ گئی۔

اگر کوئی  ضرورت مند آتا۔۔۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حسن ِ اخلاق کا پیکر مسلمان دوسرے کے دکھ ، درد اورتکلیف کا اِحسا س کرتا ہے اور بوقتِ ضرورت اپنی ذات پر ترجیح دے کر ان کی مشکلات دور کرنےاوران کی دلجوئی کرنے کی  کوشش کرتا ہے اور یوں معاشرہ ہمدردری،خیرخواہی  جیسے  اوصاف کی برکت سے امن کا گہوارہ بن جاتاہے۔

حضرتمولانا محمدعبدالسلام  قادریرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہمیں ایثار کا جذبہ کُوٹ کُوٹ کر بھر ا ہوا تھا ،آپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگا ہ میں اگر کوئی شخص دامن ِ مراد پھیلائے ہوئے آتا توآپرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکی  مبارک  زبان  سےدلجوئی پرمشتمل کلمات  سن کرقلبی سکون پاتااورآپ رَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہاسے کچھ نہ کچھ عطا فرماتے وہ   خوشی خوشی  دامن  ِ مراد بھر کر لوٹ جاتا۔

ایک کے بجائے دو لے لیجئے

امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادِریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مبارک معمولات میں حضرت مولانا محمدعبد السلام قادریرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہکے مبارک وصف کا نورنظر آتا ہے جیسا کہ ایک مرتبہ امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ان کے ایک عزیز نے (بطورِ برکت )آپ کے استعمال کا عصا مانگا تو آپ نے فرمایا  : ” ایک کی بجائے دو لے لیجئے۔“ جواباً انہوں نے واقعی دونوں عصا لے لئے ۔ ان صاحب کے بیٹے نے آپ سے پوچھا کہ آپ کے استعمال کا عصا کون سا ہے؟( تاکہ ایک عصا واپس کیا جاسکے )لیکن آپ نے فرمایا کہ میں دونوں عصا لے لینے کی اجازت دے چکا ہوں نیز میں اپنی پسندیدہ شے راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں خرچ کرنے کاثواب کمانا چاہتا ہوں ، قرآنِ پاک میں ہے :   

لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ﱟ

ترجمۂ کنزالایمان : تم ہرگز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہِ خدامیں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو ۔([1])

حاجتیں پوری کیجیے

 



[1]     پ۴، اٰل عمران : ۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن