دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

اپنے چہروں اور سینوں کو نوچنے والے لوگ

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            

اپنے چہروں اور سینوں کو نوچنے والے لوگ

سرکارِ دو عالَم، نورِ مجسم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عبرت نِشان ہے : میں شَبِ مِعراج ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا جو اپنے چہروں اور سینوں کو تانبے کے ناخنوں سے نوچ رہے تھے۔ میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ کہا : یہ لوگوں کا گوشت کھاتے (یعنی غیبت کرتے) اور اُن کی عزت خراب کرتے تھے۔(1) اِس حدیثِ پاک کے تحت حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اُن پر خارِش کا عذاب مسلط کر دیا گیا تھا اور ناخن تانبے کے دھار دار اور نوکیلے تھے،ان سے سینہ،چہرہ کھجلاتے تھے اور زخمی ہوتے تھے۔ خدا کی پناہ! یہ عذاب سخت عذاب ہے۔یہ واقعہ بعدِ قیامت ہو گا جو حضورِ انور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےآنکھوں سے دیکھا۔ مزید فرماتے ہیں: یعنی یہ لوگ مسلمانوں کی غیبت کرتے تھے، اُن کی آبرو ریزی (یعنی عزت خراب)کرتےتھے یہ کام عورتیں زیادہ کرتی ہیں انہیں اس سے عبرت لینی چاہئے۔ (2) اے عاشقانِ رسول! غیبت کرنے کا اَنجام کس قدر تباہ کُن ہے، بروزِ قیامت غیبت کرنے والوں کو کیسے کیسے دَردناک عذابوں کا سامنا ہو گا، اس کا تَصَوُّر ہی لرزا دینے کے لئے کافی ہے۔غور کیجئے! اگر غیبت کر کے بغیر توبہ کئے مر گئے اور ان میں سے کوئی دَردناک عذاب مسلط کر دیا گیا تو کیسے برداشت کر سکیں گے۔ اِس لئے غیبتوں، چغلیوں اور دِیگر گناہوں بھری باتوں سے رِشتہ توڑ کر حمد ونعت سے رِشتہ جوڑئیے، ہر لمحہ ہر گھڑی یادِ اِلٰہی میں مگن رہئے اور پیارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر خوب
[1] …… ابوداؤد،4/353،حدیث:4878 دار احیاء التراث العربی بیروت ۔ [2] …… مراٰة المناجيح، 6/619 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن