دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

غیبت اورعیب جوئی کرنے کا عذاب

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
ایک معمولی کیڑا پیٹ میں پیدا ہو جائے تو حالت بگڑ جاتی ہے، آدمی بےقرار ہو جاتا ہے تو سمجھ لو کہ جب اُس کا پیٹ سانپوں، بچھوؤں سے بَھر جائے تو اس کی تکلیف و بےقراری کا کیا حال ہو گا؟ رَبّ کی پناہ! (1) اے عاشقانِ رسول!ذرا تَصَوُّر کیجئے ! اگر اِس نافرمانی کے سبب اللہ پاک ناراض ہو گیا، بروزِ حشر سُود خوروں کو ان دَردناک عذابوں میں مبتلا کر دیا گیا، پیٹ میں سانپ اور بچھو بَھر دیئے گئے تو کیا بنے گا؟ اُس وقت یہ سُودی نفع کچھ کام نہ آئے گا لہٰذا عقل مند کو چاہئے کہ دُنیا کے حقیر اور عارضی نفع کی خاطر خود کو قبر و آخرت کے ہولناک عذاب کا حقدار ہرگز ہرگز نہ ٹھہرائے۔ سُود و رِشوت میں نحوست ہے بڑی اور دوزخ میں سزا ہو گی کڑی اللہ پاک ہم سب کو سودجیسی بُری آفت سے محفوظ فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

غیبت اورعیب جوئی کرنے کا عذاب

مِعْراج کی رات سرورِ کائنات، شاہِ مَوْجُودات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا گزر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا جن پر کچھ اَفراد مُقَرَّر تھے، ان میں سے بعض اَفراد نے اُن لوگوں کے جبڑے کھول رکھے تھے اور بعض دوسرے اَفراد اُن کا گوشت کاٹتے اور خون کے ساتھ ہی اُن کے منہ میں دھکیل دیتے۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے دَرْیافت فرمایا کہ اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ عرض کی:یہ لوگوں کی غیبتیں اور اُن کی عیب جوئی کرنے والے ہیں ۔(2)
[1] …… مراٰة المناجيح،4/ 259 ۔ [2] …… بغیۃ الباحث، 1/172، حدیث:27 ریاض۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن