30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں پڑھتا رہوں سنتیں وقت ہی پر ہوں سارے نوافل ادا یاالٰہی
خاردار گھاس اور تھوہڑ کھانے کا عذاب
اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم شَبِ مِعراج ایسے لوگوں کے پاس بھی تشریف لائے جن کے آگے اور پیچھے چیتھڑے لٹک رہے تھے اور وہ چوپایوں کی طرح چرتے ہوئے خار دار گھاس، تُھوْہَڑ (ایک خاردار اور زہریلا پودا جس کے پتے سبز اور پھول رنگ برنگے ہوتے ہیں )اور جہنّم کے تپے ہوئے (گرم) پتھر نگل رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے دَرْیافت فرمایا : اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ عرض کی: یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مالوں کی زکوٰۃ نہیں دیتے تھے ، اللہ پاک نے اِن پر ظلم نہیں کیا اور اللہ پاک بندوں پر ظلم نہیں فرماتا۔(1)
زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا عذاب
اے عاشقانِ رسول!زکوٰۃ فرض ہونے کے باوجود ادا نہ کرنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ قرآنِ کریم و اَحادیثِ طیِّبہ میں اس کی بہت سخت سزائیں بیان ہوئی ہیں جیسا کہ حضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے رِوایَت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:جس کو اللہ پاک مال دے اور وہ اس کی زکوٰۃ ادا نہ کرے تو قیامت کے دِن وہ مال گنجے سانپ کی صورت میں کر دیا جائے گا جس کے سر پر دو چتیاں ہوں گی(یعنی دو نشان ہوں گے)،وہ سانپ ا س کے گلے میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا، پھر اس (زکوٰۃ نہ دینے والے ) کی باچھیں پکڑے گا اور کہے گا :میں تیرا مال ہوں ،میں تیرا خزانہ ہوں ۔(2)
[1] …… مسند بزار ،17/5،حدیث:9518 ۔
[2] …… بخاری،1/474،حدیث:1403۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع