30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے ترغیب و ترہیب کے طور پر اپنی اُمَّت کو جنتیوں کے اِنعامات اور جہنمیوں کے عذابات کے بارے میں بتایا تاکہ لوگ گناہوں بھرے کاموں کو چھوڑ کر اور نیک اَعمال سے رِشتہ جوڑ کر جنَّت کو پانے اور جہنم سے خود کو بچانے کی بھرپور کوشش کریں۔
سرکچلے جانے کا عذاب
اے عاشقانِ رسول!قرآنِ کریم اور اَحادیثِ طیِّبہ نماز کی اَہمیت سے مالا مال ہیں کہ ہر نماز کو اُس کے وقتِ مُقَرَّرہ میں پابندی کے ساتھ ادا کرنے کے بےشُمار فضائل و برکات اور بِلاعُذرِ شرعی کوتاہی کرنے کی سخت سزائیں ہیں ۔ مِعراج کی رات پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کچھ ایسے لوگ بھی مُلاحظہ فرمائے جو نماز میں سستی کرنے کی وجہ سے عذاب میں گِرِفتار تھے۔چنانچہ رِوایَت میں ہے کہ سرورِکائنات، شاہِ موجودات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مِعراج کی رات ایک ایسی قوم (یعنی ایسے لوگوں) کے پاس تشریف لے گئے جن کے سر پتھر سے کچلے جا رہے تھے، جب بھی انہیں کچل دیا جاتا تو وہ پہلے کی طرح دُرُست ہو جاتے اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہتا تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پوچھا:اے جبرائیل!یہ کون ہیں؟عرض کی: یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نماز پڑھنے سے بوجھل (یعنی بھاری) ہو جاتے(یعنی فرض نماز چھوڑ دیتے )تھے۔(1)
آہ !اگر سر میں مَعْمولی سی چوٹ لگ جائے تو بندہ تڑپ اُٹھے تو مَعاذَ اللہ نمازیں قضا کرنے کی صورت میں اگر اُس کا نازک سَر فرشتوں نے پتھر سے کچلنا شروع کر دیا تو اس کا کیا بنے گا! کاش! کاش! کاش! سارے مسلمان پکے نمازی بن جائیں ۔
میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
[1] …… مسند بزار ،17/5،حدیث:9518مکتبۃ العلوم والحکم ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع