دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
زمین نے کہا: مجھ میں کعبہ ہے،جس کی زِیارت اور طواف اَنبیا و مُرسلین،اَولیا اور عام مومنین کرتے ہیں ۔ آسمان نے جواب دیا:مجھ پر بَیْتُ الْمَعمُور ہے،اس کا طواف فرشتے کرتے ہیں اور مجھ میں جنَّت ہے جو تمام اَنبیا و مُرسلین علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام ،تمام اَولیا و صالحین رحمۃُ اللہ علیہم کی مقدس رُوحوں کا ٹھکانا ہے۔ زمین نے آسمان کو کہا:سَیِّدُالمرسلین،خاتمُ النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھ پر اِقامت فرمائی اور آپ نے شریعت مجھ پر جاری فرمائی ہے۔ جب آسمان نے یہ سُنا تو جواب دینے سے عاجز آ گیا اور چُپ ہو گیا۔ پھر آسمان نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کی: اے اللہ ! تُو ہی مُضْطَر و پریشان کی مدد فرماتا ہے جب وہ تجھے پُکارے،اے اللہ ! تُو محمدِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو میری طرف بُلا تاکہ میں ان سے شرف حاصل کروں،جس طرح تُو نے زمین کو ان کےجمال سے شرف بخشا ہے۔ اللہ پاک نے اس کی دُعا قبول کی اور معراج کی رات آسمان کو یہ شرف عطا فرمایا۔(1) جس خاک پہ رکھتے تھے قدم سید عالَم اس خاک پہ قرباں دلِ شیدا ہے ہمارا خم ہو گئی پُشتِ فلک اس طعنِ زمیں سے سُن ہم پہ مدینہ ہے وہ رُتبہ ہے ہمارا اے عاشقانِ رَسول!واقعۂ مِعراج میں جہاں بے شمار حکمتوں اور مصلحتوں کا ظہور تھا وہاں سرورِ ذِیشان،محبوبِ رَحمٰن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شانِ عظمت نشان بھی دِکھانی تھی کہ آپ اللہ پاک کے ایسے محبوب ہیں کہ آپ جیسا کوئی نہیں۔ اللہ پاک نے آپ کو جو مقام و مَرتبہ عطا فرمایا ہے وہ کسی کو بھی عطا نہیں فرمایا۔ اعلیٰ حضرت،امامِ اَہْلِ سنَّت،
[1] …… درۃ الناصحین،ص 123 دار احیاء الکتب العربیہ بیروت۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن