دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

(9)اَذان کی تعلیم

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
مکاں عرش اُن کا فلک فرش اُن کا مَلَک خادمانِ سَرائے محمد خدا کی رِضا چاہتے ہیں دو عالَم خدا چاہتا ہے رضائے محمد

(9)اَذان کی تعلیم

اے عاشقانِ رسول! مِعراج شریف کی ایک حکمت اذان سکھانا بھی بیان کی گئی ہے۔ چنانچہ علامہ ابنِ حَجَر عسقلانی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرتِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث مَروی ہےکہ اللہ پاک نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو جب اذان سکھانے کا اِرادہ فرمایا تو جبرائیل علیہ السّلام ایک سواری لے کر آئے، جس کو بُراق کہا جاتا تھا، آپ اس پر سُوار ہوئے۔(1)

(10)غور و فکر کرنے والوں کے لیے نئی راہیں کھلیں

مِعراج شریف کی ایک حکمت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ سائنسدانوں اور کائنات میں غور و فکر کرنے والوں کے لیے نئی راہیں کھلیں۔ واقعۂ مِعراج سے معلوم ہوا کہ آسمان، چاند، ستارے اِنسان کی دَسترس میں ہیں اور وہ ان تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔

(11)آسمان کو شرف بخشا گیا

مِعراج شریف کی ایک حکمت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ زمین و آسمان کا مُکالَمہ ہوا تو زمین نے آسمان پر فخر کرتے ہوئے کہا: میں تجھ سے افضل ہوں،اس لیے کہ اللہ پاک نے شہروں،دَریاؤں، نہروں،دَرختوں،پہاڑوں اور دِیگر کئی چیزوں سے مجھے زِینت عطا کی ہے۔ آسمان نے جواب دیا:میں تجھ سے بہتر ہوں،اِس لیے کہ سُورج، چاند، ستارے، آسمان،بُرُوج،عرش و کُرسی اور جنَّت مجھ میں ہے۔
[1] …… فتح الباری، 3/68 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن