دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

(8)دِلجوئی اور تسکین ِ خاطر

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
افضلیت ظاہرہو۔(1) اَلغرض جدھر جدھر سے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا گُزر ہوا، حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی افضلیت کو ان پر ظاہر فرمایا گیا۔

(8)دِلجوئی اور تسکین ِ خاطر

اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو مِعراج کروائی،اِس میں ایک حکمت نبیِ پاک،صاحب ِ لَولاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دِلجوئی اورتسکینِ خاطر بھی تھی، کیونکہ جس روز صَفا کی چوٹی پر کھڑے ہو کر نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے قُریْشِ مکہ کو دعوتِ توحید دی تھی اسی روز سے کُفار کے بُغْض و عَداوت کے شُعلے بھڑکنے لگے ، ہر طرف سے مَصائب و آلام کا سیلاب اُمنڈ آیا۔ رَنج و غم کا اندھیرا دِن بدن گہرا ہوتا چلا گیا۔ اِعلانِ نُبوَّت کے دسویں سال نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے چچا نے وفات پائی ،اس صَدمہ کا زَخم ابھی بھر ا بھی نہ تھا کہ آپ کی مُونِس و غم خوار حضرتِ خدیجہ رضی اللہ عنہا بھی وِصال فرما گئیں۔ کُفّارِ مکہ کو اب ان زِیادتیوں سے روکنے اور ان کے ظُلم وسِتَم پر مَلامت کرنے والا بھی کوئی نہ رہا، جس کے باعِث ان کی اِیذا رَسانیاں (یعنی ان کی طرف سے تکلیفیں ) ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گئیں۔رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم طائِف تشریف لے گئے کہ شاید وہاں کے لوگ اس دعوتِ حق کو قَبول کرنے کے لیے آمادہ ہو جائیں، لیکن وہاں آپ کے ساتھ جو ظالمانہ برتاؤ کیا گیا اس کا اَندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ایسے حالات میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو عالَمِ بالا کی سیر کے لیے بُلایا گیا تاکہ یہ حالات آپ کو مزیدغمگین نہ کرسکیں ۔ زہے عزّت و اِعتلائے محمد کہ ہے عرشِ حق زیرِ پائے محمد
[1] …… معارج النبوۃ ، 3 / 85 مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن