30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک اور مقام پر اِرشاد فرمایا:
اِنْ اَوْلِیَآؤُهٗۤ اِلَّا الْمُتَّقُوْنَ (پ9،الانفال:34)
ترجَمۂ کنزالایمان : اس کے اولیا تو پرہیز گار ہی ہیں ۔
اَولیائے کِرام کے اَوصاف
معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے اَولیا نیک،متقی اور پرہیزگار ہوتے ہیں۔اِن نیک،متقی اور پرہیزگار لوگوں کی جزا اور ان کے اَوصاف بیان کرتے ہوئے اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے :
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ(۱۵) اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ(۱۶) كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ(۱۷) وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ(۱۸) (پ26،الذٰریٰت:15 تا 18 )
ترجَمۂ کنزالایمان :بےشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ہیں۔اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے بےشک وہ اس سے پہلے نیکوکار تھے۔ وہ رات میں کم سویا کرتے۔ اور پچھلی رات اِستغفار کرتے۔
اَولیائے کرام کی شَب بیداری
اِن کامل ایمان والے لوگوں کی خَلوت و تنہائی اور راتوں کی شَب بیداری کا حال بیان کرتے ہوئے اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے :
وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا(۶۴) (پ 19، الفرقان: 64)
ترجَمۂ کنزالایمان :اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام میں۔
ان کامل ایمان والے لوگوں کی کروٹوں کے خواب گاہوں سے جُدا ہونے،خوف واُمید کے ساتھ اپنے رَب کو پکارنے اور ان کے صَدقہ و خیرات کرنے کے ا َوصاف بیان کرتے ہوئے اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے:
تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ
ترجَمۂ کنزالایمان :اُن کی کروٹیں جدا ہوتی ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع