دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

(7) تمام کائنات پر عظمتِ مصطفےٰ کا اِظہار

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
قسم ہے۔معراج کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تمام اَقسامِ وحی سے شرف پائیں، کُتبِ تفاسیر میں لکھا ہے: اٰمَنَ الرَّسُوْلُ والی آیات جو کہ سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آخری دو آیات ہیں،حضور نبیِّ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے معراج کی رات اللہ پاک سے بِلاواسطہ سُنیں، اسی طرح کچھ سُورَۃُ الضُّحیٰ اور کچھ سُورَۂ اَلَم نَشْرَح معراج کی رات سُنی۔(1)

(7) تمام کائنات پر عظمتِ مصطفےٰ کا اِظہار

مِعراج شریف کی ایک حکمت یہ بھی تھی کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شان و عظمت تمام کائنات پر ظاہر کی جائے، اسی لیے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مسجدِ اقصیٰ پہنچے تو تمام اَنبیائے کِرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کی امامت فرمائی تاکہ تمام اَنبیائے کِرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام پر آپ کی اَفضلیت کا اِظہار ہو۔چنانچہ حضرتِ اَنس رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اِرشاد فرماتے ہیں:پھر میں بَیْتُ المقدس میں داخل ہوا،پس میرے لیے سارے اَنبیا ( علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام ) کو جمع کیا گیا،تو جبرائیل امین علیہ السّلام نے مجھے آگے کیا،یہاں تک کہ میں نے سب کی اِمامت کروائی۔(2) اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ اس واقعہ کو یوں منظوم فرماتے ہیں: نمازِ اَقصٰی میں تھا یہی سِرّ عیاں ہوں معنی اَوَّل آخر کہ دَست بستہ ہیں پیچھے حاضر جو سلطنت آگے کر گئے تھے مِعراج کی رات سرورِ کائنات ،شاہِ موجودات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے نبیوں کی امامت کے ساتھ ساتھ آسمانوں پر فِرشتوں کی اِمامت بھی فرمائی تاکہ فِرشتوں پربھی آپ کی
[1] …… تفسیر روح البیان، پ25، شوریٰ، تحت الآیۃ:51، 8 /345 دار احیاء التراث العربی بیروت۔ [2] …… نسائی، ص81، حدیث:448 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن