30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(3) آؤ ! جنَّت بھی دیکھ جاؤ
مِعراج شریف کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک نے جنَّت کے بدلے میں مسلمانوں کی جان و مال خرید لئے ہیں۔ اللہ پاک مسلمانوں کی جان و مال کا خریدار ہے، مسلمان فروخت کرنے والے اور یہ سودا حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مَعرفت سے (یعنی آپ کے ذَریعے )ہوا ۔ اور جس کی معرفت سے سودا ہو وہ مال کو بھی دیکھے اور قیمت کو بھی۔ فرمایا گیا: اے محبوب! تم نے مسلمانوں کی جان و مال کو تو دیکھا، آؤ ! جنَّت کو بھی دیکھ جاؤ، اور غلاموں کی عمارتیں اور باغوں وغیرہ کو بھی ملاحظہ کر لو۔(1)
(4)مالکِ کونین نے اپنی سلطنت دیکھی
اللہ پاک نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو تمام خزانوں کا مالک بنایا ہے، اللہ پاک پارہ 30، سورۂ کوثر کی آیت نمبر 1 میں اِرشاد فرماتا ہے:( اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱) ) ترجَمۂ کنزالایمان :” اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں۔“ حضور مالکِ کونین، شَبِ اَسریٰ کے دولہا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: میں سو رہا تھا کہ زمین کے تمام خزانوں کی کنجیاں لائی گئیں اور میرے دونوں ہاتھوں میں رکھ دی گئیں۔(2) رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:میں( اللہ پاک کے خزانوں کا) خازِن (یعنی جمع کرنے والا) ہوں۔(3)حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اللہ پاک کی عطا سے اس کی تمام سلطنت کے مالِک ہیں، اسی لئے جنَّت کے پتّے پتّے پر، حُوروں کی آنکھوں میں غرضیکہ ہر جگہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ لکھا ہوا ہے: یعنی یہ چیزیں اللہ (کریم) کی بنائی ہوئی ہیں
[1] …… شانِ حبیب الرحمٰن، ص107 ۔
[2] …… بخاری،2/303، حدیث: 2977 ۔
[3] …… مسلم، ص400 ، حدیث:2389 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع