دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

مِعراج کی حکمتیں

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
سے کسی وقتِ خاص میں مِعراج کا بلند و بالا منصب اللہ پاک کے قُربِ خاص کی صورت میں ہر نبی و رسول کو اپنے اپنے مقام و مَرتبے کے اِعتبار سے ضرور ملتا ہے۔ وہ وقت کچھ ایسی شان رکھتا ہے کہ اَنبیائے کرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کی آنکھوں کے سامنے سے تمام مادی حجاب اور پَردے اُٹھا دئیے جاتے ہیں۔اَسباب کے تمام قوانین ان کے حق میں منسوخ قرار دئیے جاتے ہیں،یہاں تک کہ قیدِ زمانی اور قیدِ مکانی کی زَنجیریں بھی ٹوٹ جاتی ہیں۔ آسمان و زمین کے تمام خفیہ و پوشیدہ مناظر بےحجاب ان کے سامنے آتے ہیں اور وہ مقدس و معظم حضرات حُلۂ نور زیبِ تن کر کے اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں۔ اپنے اپنے مدارج و مَراتب کے مُطابق قربِ بارگاہِ خداوندی حاصل کر کے فیضِ رَبّانی سے معمور اور نورِ عرفانی سے منور ہو کر مَسرور ہوتے ہیں۔ (1) اِسی طرح اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بھی اللہ پاک نے معراج کی رات ایسے قُربِ خاص سے نوازا کہ ایسا قُرب نہ تو پہلے کسی کو ملا اور نہ بعد میں ملا۔ وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا، نہ کسی کو ملے نہ کسی کو مِلا کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا، تیرے شہر و کلام و بَقا کی قسم ترا مسندِ ناز ہے عرشِ بریں، تِرا محرم راز ہے رُوحِ امیں تُو ہی سرورِ ہر دو جہاں ہے شہا، تِرا مثل نہیں ہے خدا کی قسم

مِعراج کی حکمتیں

اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک حکیم ہے، وَفِعْلُ الْحَکِیْمِ لَا یَخْلُوْ عَنِ الْحِکْمَۃِ اورحکیم کا کوئی فعل حکمت سے خالی نہیں ہوتا ۔“ لہٰذا معراج شریف کا واقع ہونا بھی حکمتوں اور
[1] …… تفسیرِ حسنات، 3/731، 732 ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن