30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
مِعراج شریف کی حکمتیں
دُرُود شریف کی فضیلت
صحابیِ رسول حضرتِ اَنَس بن مالِک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا : بروزِ قِیامَت ہر جگہ میرے سب سے زِیادہ قریب وہ شخص ہو گا جس نے دُنیا میں مجھ پر سب سے زِیادہ دُرُود پڑھا ہو گا، جس نے مجھ پر روزِ جمعہ اور شَبِ جمعہ 100 بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اس کی 100حاجتیں پوری فرمائے گا، 70 آخرت کی اور 30 دُنیا کی اور اس دُرُودِ پاک پر ایک فِرِشتے کو مُقرّر فرما دے گا وہ اس کو میری قَبْر میں ایسے لائے گا جیسے تمہارے پاس تحفے لائے جاتے ہیں وہ اس دُرُودِ پاک پڑھنے والے کا نام اور اس کا نَسَب اس کے قبیلے تک بیان کرے گا تو میں اسے اپنے پاس ایک سفید صحیفہ میں دَرْج کر لوں گا ۔(1)
وِرد جس نے کیا دُرُود شریف اور دِل سے پڑھا دُرُود شریف
حاجتیں سب رَوا ہوئیں اس کی ہے عجب کیمیا دُرُود شریف
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہ علیٰ مُحمَّد
اَنبیائے کِرام کی اپنے مَرتبے کے اِعتبار سے معراج
اے عاشقانِ رسول! آج ہمارے سلسلے کا موضوع ہے ”معراج شریف کی حکمتیں “ اَنبیائے کِرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ آغازِ نبوت
[1] …… شعب الایمان للبیہقی، 3 /111، حدیث:3035 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع