30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جگہ سے آگے بڑھا تو جَل جاؤں گا۔ پھر پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سِدرۃُ المنتہیٰ سے آگے عرش تک رَفرف پر تشریف لے گئے اور پھر اللہ پاک کےقُربِ خاص میں پہنچے اور سر کی آنکھوں سے اللہ پاک کے دِیدار سے فیضیاب ہوئے ۔
جبريل ٹھہر کر سِدْرَہ پر بولے جو بڑھے ہم ايک قدم
جَل جائيں گے سارے بال و پَر اب ہم تو يہيں رہ جاتے ہيں
اللہ کی رَحْمت سے سَروَر جا پہنچے دَنَا کی مَنْزِل پر
اللہ کا جلوہ بھی ديکھا دِيدار کی لذّت پاتے ہيں
شَبِ معراج کے تین خاص اِنعامات
اے عاشقانِ رسول! ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بارگاہِ الٰہی سے بے شمار عطیات کے علاوہ تین خاص اِنعامات عطا ہوئے جن کی عظمتوں کو اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سِوا اور کون جان سکتا ہے: (1) سورۂ بقرہ کی آخری آیتیں (2) یہ خوش خبری کہ آپ کی اُمَّت کا ہر وہ شخص جس نے شرک نہ کیا ہو بخش دیاجائے گا (3) اُمَّت پر پچاس وقت کی نماز۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان اِنعامات کو لے کر واپس آئے تو حضرتِ موسیٰ علیہ السّلام نے عرض کیاکہ آپ کی اُمَّت سے ان پچاس نمازوں کا بار نہ اُٹھ سکے گا لہٰذا واپس جائیے اور اللہ پاک سے کمی کی دَرخواست کیجئے۔ چنانچہ حضرتِ موسیٰ علیہ السّلام کے مشورے سے چند بار آپ بارگاہِ الٰہی میں آتے جاتے اور عرض کرتے رہے یہاں تک کہ صرف پانچ وقت کی نمازیں رہ گئیں اور اﷲ پاک نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے فرمایا کہ میرا قول بدل نہیں سکتا۔ اے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! آپ کی اُمَّت کے لیے یہ پانچ نمازیں بھی پچاس ہوں گی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع