30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آسمانوں کی طرف عروج
بیت المقدس کے مُعاملات سے فارِغ ہونے کے بعد ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آسمان کی طرف سفر شروع فرمایا اور ہر بلندی کو پَست فرماتے ہوئے تیزی سے آسمان کی طرف بڑھتے چلے گئے، آن کی آن میں پہلا آسمان آگیا، آپ کو خوش آمدید کہا گیا اور یہاں آپ کی ملاقات اَبُوالبشر حضرت ِآدم علیہ السّلام سے ہوئی۔ پھر دوسرے آسمان کی طرف سفر شروع فرمایاتو آن کی آن میں دوسرا آسمان بھی آ گیا، آپ کو خوش آمدید کہا گیا اور یہاں آپ کی ملاقات حضرتِ یحیٰ اور حضرتِ عیسیٰ علیہما السّلام سے ہوئی ۔ پھر تیسرے آسمان کی طرف سفر شروع فرمایاتو آن کی آن میں تیسرا آسمان بھی آ گیا، آپ کو خوش آمدید کہا گیا اور یہاں آپ کی ملاقات حضرتِ یوسف علیہ السّلام سے ہوئی ۔ پھر چوتھے آسمان کی طرف سفر شروع فرمایاتو آن کی آن میں چوتھا آسمان بھی آگیا، آپ کو خوش آمدید کہا گیا اور یہاں آپ کی ملاقات حضرتِ اِدریس علیہ السّلام سے ہوئی۔ پھر پانچویں آسمان کی طرف سفر شروع فرمایا تو آن کی آن میں پانچواں آسمان بھی آ گیا، آپ کو خوش آمدید کہا گیا اور یہاں آپ کی ملاقات حضرتِ ہارون علیہ السّلام سے ہوئی ۔ پھر چھٹے آسمان کی طرف سفر شروع فرمایا تو آن کی آن میں چھٹا آسمان بھی آ گیا، آپ کو خوش آمدید کہا گیا اور یہاں آپ کی ملاقات حضرتِ موسیٰ علیہ السّلام سے ہوئی ۔ پھر ساتویں آسمان پر پہنچے تو آپ کو خوش آمدید کہا گیا اور وہاں آپ کی ملاقات حضرتِ اِبراہیم علیہ السّلام سے ہوئی ۔ پھر ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بیت المعمور پہنچے وہاں فرشتوں کی امامت کروائی ، پھر سدرۃُ المنتہیٰ پہنچے اور پھر جب اس مقام سے آگے بڑھے تو حضرتِ جبرائیل امین علیہ السّلام ٹھہر گئے اور عرض کرنے لگے: اگر میں اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع