30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہاں تشریف لائے تو اُن سب حضرات نے آپ کو دیکھ کر خوش آمدید کہا اور نماز کے وقت سب نے آپ کو اِمامَت کے لئے آگے کیا، پھر حضرتِ جِبْرائیل علیہ السّلام نے آپ کا مبارک ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھا دیا اور آپ نے تمام اَنبیائے کِرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کی اِمامَت فرمائی۔ (1)
شیخِ طریقت،اميرِ اَہْلِ سنَّت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ اِس واقعہ کو یوں منظوم فرماتے ہیں:
اقصیٰ میں سُواری جب پہنچی جِبْریل نے بڑھ کے کہی تکبیر
نبیوں کی امامت اب بڑھ کر سُلطانِ جہاں فرماتے ہیں
وہ کیسا حسیں منظر ہو گا جب دولہا بنا سروَر ہو گا
عُشّاق تصوُّر کر کر کے بس روتے ہی رہ جاتے ہیں
کائنات کی سب سے منفرد نماز
سبحانَ اللہ ! کیا خوب نماز تھی، یقیناً کائنات میں ایسی نماز پہلے کبھی نہ ہوئی ہو گی اور فلک نے ایسا نظارہ کبھی نہ دیکھا ہو گا۔ بہر حال معراج کی رات ،سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اَوّل و آخر ہونے کا رازبھی کُھل گیا، اِس راز سے بھی پَردہ اُٹھ گیا اور اَوّل و آخر ہونے کا معنیٰ روزِ روشن کی طرح واضح ہو گئے، کیونکہ اس مبارک رات میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جو کہ سب سے آخر میں تشریف لائے پہلے کے اَنْبیا اور رَسولوں کی اِمامَت فرما رہے تھے۔ اِسی راز کو بیان کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت، اِمام اَہْلِ سنَّت مولانا شاہ
[1] …… سیرتِ حلبیہ، 1 /525 بتغیر قلیل دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع