دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

مِعْراج حالتِ بیداری میں واقع ہوئی

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
مسجدِ اَقْصا (بَیْتُ الْمَقْدَس) تک۔

مِعْراج حالتِ بیداری میں واقع ہوئی

اِس آیتِ کریمہ کے تَحت حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:مِعْراج شریف نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ایک اعلیٰ معجزہ اور اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے،اِس مبارک سفر سے حضورِ اکرم،نورِ مجسم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا (بارگاہِ الٰہی میں) وہ قُرب ظاہر ہوتا ہے جو اللہ پاک کی مخلوق میں آپ کے سِوا کسی کو حاصل نہیں ہوا۔(مزید فرماتے ہیں:)حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے جَلِیْلُ الْقَدر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا ماننا یہی ہے کہ (نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو) مِعْراج شریف جاگتی حالت میں جسم و رُوح دونوں کے ساتھ واقع ہوئی۔(1) یاد رہے!اگر چہ اِس آیتِ مبارکہ میں مسجدِ حرام (یعنی خانۂ کعبہ) سے لے کر مسجدِ اَقصیٰ (یعنی بَیْتُ الْمقدس) تک کے سفر کا ذِکر فرمایا گیا ہے مگر ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا سفرِ مِعْراج، مسجدِ حرام سے شروع ہو کر مسجدِ اقصیٰ پر ختم نہیں ہوا تھا بلکہ آپ نے مِعْراج شریف کی رات ساتوں آسمانوں کی سَیْر فرمائی بلکہ اس سے بھی بہت آگےجہاں تک اللہ پاک نے چاہا تشریف لے گئے ۔ جیساکہ اعلیٰ حضرت،امامِ اَہْلِ سنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ اِرشاد فرماتے ہیں:جیسے حضرتِ موسیٰ علیہ السّلام کو دولتِ کلام عطا ہوئی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ویسے ہی شَبِ اِسْرَا (یعنی معراج کی رات) مِلی اور اللہ پاک سے ہم کلام ہونے کے علاوہ اللہ پاک کے قُرب کی زیادتی اور سَر کی آنکھوں سے دِیدارِ الٰہی بھی نصیب ہوا۔بھلا کہاں کوہِ طور جس پر حضرتِ موسیٰ علیہ السّلام
[1] …… تفسیر خزائن العرفان، پ15، بنی اسرائیل، تحت الآیۃ:1، ص525۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن