30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
سفر معراج حضور کا ایک عظیم معجزہ
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی، محمد عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے: اللہ پاک کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اور مُصافحہ کریں اور نبی ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو ان کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہ علیٰ مُحمَّد
اے عاشقانِ رسول!آج ہمارے سلسلے کا عنوان ہے”سفر مِعراج حضور کا ایک عظیم معجزہ“ اس میں ہم رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس عظیم معجزے کا ذِکرِ خیر کریں گے۔
واقعۂ مِعراج کا پسِ منظر
جس روز ہمارے پیارےآقا، مکی مدنی مصطفےٰ،شَبِ اَسریٰ کے دولہا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی نبوت و رِسالت کا اِعلان فرمایا اور لوگوں کو اللہ پاک کی عبادت کی طرف بلانا شروع کیا اسی روز سے دشمنی اور بغض کے شعلے بھڑکنے لگے اور ہر طرف سے مصیبتوں کا سیلاب اُمنڈ آیا۔ بعثتِ نبوی کے دسویں سال آپ کے چچا ابو طالب کا اِنتقال ہو گیا، ابھی اِس صَدمے کا زَخم بھرا بھی نہیں تھا کہ مشکل وقت میں آپ کو حوصلہ دینے والی رَفیقۂ حیات اُمُّ المؤمنین حضرتِ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا بھی اِنتقال فرما گئیں۔ کفارِ مکہ کو اب اُن کی
[1] …… مسند ابی یعلیٰ ، 3 / 95 ، حدیث : 2951دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع