30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
100 سال کے روزے رکھنے کا ثواب
اِس رات کو عبادت میں گزارنے اور دِن میں روزہ رکھنے کی اَحادیثِ مبارکہ میں بڑی فضیلت آئی ہے۔چنانچہ حضرتِ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا : رَجَب میں ایک دِن اور رات ہے جو اُس دِن روزہ رکھے اور رات کو قیام (یعنی عبادت)کرے تو گویا اُس نے 100 سال کے روزے رکھے اور وہ ستائیس رَجَب ہے۔(1)
ساری رات عبادت کا ثواب
اے عاشقانِ رسول!اِس رات کو عبادت میں گزارنا چاہیے،اگر کوئی ساری رات عبادت میں نہ گزار سکے تو کم ازکم عشا اور فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرے کہ بحکم حدیث ساری رات کی عبادت کا ثواب ملے گا۔چنانچہ حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:جو نمازِ عشا جماعت سے پڑھے گویا اُس نے آدھی رات قیام کیا اور جو فجر جماعت سے پڑھے گویا اس نے پوری رات قیام کیا۔(2)
اِس حدیثِ پاک کے تحت حضرتِ مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں: ایک یہ کہ عشا کی باجماعت نماز کا ثواب آدھی رات کی عبادت کے برابر ہے اور فجرکی باجماعت نماز کا ثواب باقی آدھی رات کی عبادت کے برابر،تو جو یہ دونوں نمازیں جماعت سے پڑھ لے اسے ساری رات عبادت کا ثواب۔دوسرا یہ کہ عشا کی
[1] …… شعب الایمان للبیہقی ، 3 / 373 ، حدیث : 3811۔
[2] …… مسلم، ص258،حدیث:1491 دار الکتاب العربی بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع