30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پچاس کا ثواب ہے۔(1)
60 مہینوں کے روزوں کا ثواب
حضرتِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا : جو رَجب کے ستائیسویں دِن کا روزہ رکھے گا تو اللہ پاک اس کے لئے 60 مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھے گا۔(2)
100برس کی نیکیوں کا ثواب
رَجَبُ المُرَجَّب کی 27ویں رات اِس مہینے کی سب سے افضل رات ہے لہٰذا ہو سکے تو اس میں شَب بیداری کر کے زیادہ سے زیادہ نیک اَعمال کیجئے۔ حضرتِ اَنس رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:رَجَب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کے لئے 100برس کی نیکیوں کا ثواب لکھا جاتا ہے اور وہ رَجَب کی ستائیسویں شَب ہے۔ جو اس میں 12 رَکعت اِس طرح پڑھے کہ ہر رَکعت میں سورۂ فاتِحہ اور کوئی سی ایک سُورت اور ہر دو رَکعت پر اَلتَّحِیّات پڑھے اور 12 پوری ہونے پر سلام پھیرے، اس کے بعد 100 بار سُبْحٰنَ اللہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَاللہ اَکْبَر پڑھے، 100بار اِستِغفار، 100بار دُرُود شریف پڑھےاور اپنی دُنیا و آخرت سے متعلق جس چیز کی چاہے دُعا مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ پاک اس کی سب دُعائیں قَبو ل فرمائے سِوائے اُس دُعا کے جو گناہ کے لئے ہو۔(3)
[1] …… ترمذی،1/254،حدیث: 213 دار الفکر بیروت ۔
[2] …… فضائِلِ شہر رجب، ص76 ، حدیث:18،النور فی فضائل الایام و الشہور ، ص153 ادارة البحوث۔
[3] …… شعب الایمان للبیہقی ، 3 / 374 ، حدیث : 3812۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع