30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَجب کے روزے ہمارے پاس رکھنا
حضرتِ حمزہ بن علی حَرّانی رحمۃُ اللہ علیہ کابیان ہے: حضرتِ علامہ ابوالحسن علی بن احمد یزدی بغدادی شافعی رحمۃُ اللہ علیہ کا معمول تھا کہ آپ رَجب کے روزے رکھا کرتے تھے۔ آپ ہمیں وَصیت کرتے تھے کہ مجھے اِنتقال کے تین دِن بعد دَفن کرنا کہیں ایسا نہ ہو کہ اس وقت میں سکتے میں ہوں لیکن ایک بار رَجَبُ المُرَجَّب کی آمد سے کچھ دِن پہلے فرمایا: میں اپنی وَصیت سے رُجوع کرتا ہوں، مجھے اِنتقال کے فوراً بعد ہی دَفن کر دینا کیونکہ میں نے خواب میں رسولِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کی ہے،آپ نے مجھ سے فرمایا:” يَاعَلِيُّ صُمْ رَجَباً عِنْدَنَا یعنی اے علی! رَجب کے روزے ہمارے پاس رکھنا۔“چنانچہ رَجب کی پہلی رات آپ کا اِنتقال ہو گیا۔(1)
100 سال کے روزوں کا ثواب
اے عاشقانِ رسول! رَجَبُ المُرَجَّب کے مہینے میں عبادت کرنے اور روزے رکھنے کے کس قدر فضائل و برکات ہیں! ویسے تو رَجب شریف کا سارا مہینا ہی خیر و برکت اور فضیلت والا ہے مگر بالخصوص اس کی ستائیسویں رات بےشمار برکتوں،عظمتوں اور فضیلتوں کی حامل ہے ۔ اِسی رات ہمارے پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ ، شَبِ اَسریٰ کے دولہا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو مِعراج کا عظیمُ الشان معجزہ عطا ہوا۔ اِسی رات نماز فرض ہوئی جیسا کہ حضرتِ اَنس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر مِعراج کی رات پچاس نمازیں فرض کی گئیں ، پھر کم کی گئیں،یہاں تک کہ پانچ رہ گئیں، پھر آواز دی گئی: اے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !ہماری بات نہیں بدلتی اور آپ کے لیے اِن پانچ نمازوں کے بدلے میں
[1] …… سیراعلام النبلاء، 15 / 116 دار الفکر بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع