30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک دِن کا روزہ رکھا اللہ پاک اسے اس نہر سے سیراب فرمائے گا۔(1)
نورانی پہاڑ بول پڑا
ایک بار حضرتِ عیسیٰ رُوحُ اللہ علیٰ نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسَّلام کا گزر ایک جگمگاتے نورانی پہاڑ پر ہوا۔آپ علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی:یا اللہ !اِس پہاڑ کو قوتِ گویائی (یعنی بولنے کی طاقت) عطا فرما۔وہ پہاڑ بول پڑا،یارُوحَ اللہ علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام !آپ کیا چاہتے ہیں؟فرمایا:اپنا حال بیان کر۔ پہاڑ بولا:”میرے اندر ایک آدمی رہتا ہے۔“ عیسیٰ رُوحُ اللہ علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی:یا اللہ !اُس آدمی کو مجھ پر ظاہِر فرما دے۔یکایک پہاڑ شَق ہوگیا اور اُس میں سے چاند سا چہرہ چمکاتے ایک بُزرگ برآمد ہوئے۔ اُنہوں نے عرض کی:”میں حضرتِ موسیٰ کلیمُ اللہ علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کا اُمَّتی ہوں، میں نے اللہ پاک سے یہ دُعا کی ہوئی ہے کہ وہ مجھے اپنے پیارے محبوب،نبیِّ آخِرُ الزّمان صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بِعْثَتِ مُبارَکہ تک زندہ رکھے تاکہ میں اُن کی زیارت بھی کروں اور ان کا اُمَّتی بننے کا شَرَف بھی حاصِل کروں۔ الحمد للہ میں اس پہاڑ میں چھ سو سال سے اللہ پاک کی عبادت میں مشغول ہوں ۔“ حضرتِ عیسیٰ رُوحُ اللہ علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی:یا اللہ !کیا رُوئے زمین پر کوئی بندہ اِس شخص سے بڑھ کر بھی تیرے یہاں مکرَّم ہے ؟اِرشاد ہوا:اے عیسیٰ ( علیہ السّلام )!اُمَّتِ محمدیہ میں سے جو ماہِ رَجَب کا ایک روزہ رکھ لے وہ میرے نزدیک اِس سے بھی زیادہ مکرَّم ہے۔(2) اللہ پاک کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
[1] …… شعب الایمان للبیہقی ، 3 / 367 ، حدیث : 3800 ، التدوین فی اخبار القزوین ، 1 / 165۔
[2] …… نزہۃ المجالس، 1/208 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع