30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کو بھی گناہوں سے بچانا ضَروری ہے۔
روزے کی حقیقت
حضرتِ داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:روزے کی حقیقت ”رُکنا“ہے اور رُکے رہنے کی بَہُت سی شَرائِط ہیں۔ مثلاً: مِعْدے کو کھانے پینے سے روکے رکھنا،آنکھ کو شَہوانی نظر سے روکے رکھنا، کان کو غیبت سُننے، زَبان کو فضول اور فتنہ انگیز باتیں کرنے اور جسم کو حکمِ اِلٰہی کی مخالَفَت سے روکے رکھناروزہ ہے۔ جب بندہ اِن تمام شرائِط کی پیروی کرے گا تَب وہ حَقیقتاً روزہ دار ہو گا۔(1)
رَجب کے روزہ داروں کیلئے دُعائے بخشش
رَجب کے روزہ داروں کے لئے اللہ پاک کے مَعصوم فرشتے بخشش کی دُعا کرتے ہیں۔ چنانچہ حضر تِ سفیان ثوری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:مجھےحُرمت (یعنی عزت) والے مہینوں میں روزہ رکھنا زیادہ پسند ہے(2) اور رِوایت ہےکہ جب رَجب کے اَوَّلین(یعنی پہلے) جمعہ کی ایک تہائی (One third 1/3) رات گزرتی ہےتو کوئی فر شتہ باقی نہیں رہتا مگر سب رَجب کے روزہ داروں کے لئے بخشش کی دُعا کرتے ہیں ۔(3)
رَجب نامی جنتی نہر
حضرتِ اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سےرِوایت ہے : جنَّت میں ایک نہر ہے جسے رَجب کہا جاتا ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس نے رَجب کے
[1] …… کشف المحجوب، ص354 نوائے وقت لاہور۔
[2] ……لطائف المعارف، ص135 ۔
[3] ……مکاشفۃ القلوب ، ص302 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع