30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک اور حدیثِ پاک میں اِرشاد فرمایا:جس نے رَجَب کاایک روزہ رکھا تو وہ ایک سال کے روزوں کی طرح ہو گا۔جس نے سات روزے رکھے اُس پر جہنم کے ساتوں دَروازے بند کر دئیے جا ئیں گے،جس نے آٹھ روزے رکھے اُس کے لئے جنَّت کے آٹھوں دَروازے کھول دئیے جائیں گے،جس نے دس روزے رکھے وہ اللہ پاک سے جو کچھ مانگے گا اللہ پاک اُسے عطا فرما ئے گا اور جس نے پندرہ روزے رکھے تو آسمان سے ایک مُنادی نِدا (یعنی اِعلان کرنے والااِعلان) کرتا ہے کہ تیرے پچھلے گُناہ بَخش دئیے گئے پس تو اَزسرِ نَو عمل شروع کر کہ تیری بُرائیاں نیکیوں سے بدل دی گئیں۔اور جو زائد کرے تو اللہ پاک اُسے زیادہ دے۔ رَجَب میں نُوح ( علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام ) کشتی میں سوار ہوئے توخود بھی روزہ رکھا اور ساتھیوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ان کی کشتی دس مُحرَّم تک چھ ماہ برسرِ سفر رہی۔(1)
جہنم کے دَروازے بند
عارِف بِاللہ شیخ ضیاءُ الدِّین عبدُالعزیز دیرینی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتےہیں:مروی ہے کہ جس نے رَجب کے سات روزے رکھےاس کے لئے جہنم کے دَروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور جس نے دس روزے رکھے وہ اللہ پاک سے جو مانگتا ہے اللہ پاک اسے عطا فرماتا ہے اور بے شک جنَّت میں ایک محل ہے جس کے سامنےدُنیا ایک پرندے کے گھونسلے کی طرح ہے ، اُس محل میں صرف رَجب کے روزے رکھنے والے ہی داخل ہوں گے ۔ (2)
پرہیزگاری کے ساتھ روزہ رکھنے کی فضیلت
سبحان اللہ! رَجب کے روزہ داروں کے لئے جنَّت کے دَروازے کھول دیئے جاتے
[1] …… شعب الایمان للبیہقی،3/368،حدیث:3801 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
[2] …… طہارۃ القلوب ، ص 125 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع