دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

رَجب کے ایک دِن کے روزے کی فضیلت

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
اللہ پاک کا مہینا ہے،شعبان میرا مہینا ہے اور رَمَضان میرے اُمتیوں کا مہینا ہے۔ (1) اِس حدیثِ پاک کے تحت شیخ شِہابُ الدِّین احمد بن حجازی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حُرمت والے تین مہینے (ذُو القعدہ ، ذُو الحجہ اور محرّم )تو لگاتار ہیں اور ایک مہینا تنہا ہے جو کہ ماہِ رَجب ہے۔(2)

رَجب کے ایک دِن کے روزے کی فضیلت

رَجَب شَہْرُ اللہ یعنی اللہ پاک کا مہینا ہے،صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور بزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم اِس مہینے میں عبادت کا بہت اِہتمام کرتے تھے۔ ہمیں بھی اِس مہینے میں بطورِ خاص اللہ پاک کی عبادت کا اِہتمام کرنا چاہیے۔اِس مہینے میں عبادت کرنے کا اَجر و ثواب بھی بڑھا دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: بیشک رَجب بڑا عظمت والا مہینا ہے کہ اِس میں نیکیوں کا اَجر بڑھا دیا جاتا ہے جس نے اِس مہینے کے کسی ایک دِن کا روزہ رکھا وہ ایسا ہے جیسا سال بھر کےروزے رکھے۔ (3)

پیارے آقا ماہِ رَجب کو اَہمیت دیتے

ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اِس مہینے میں روزے رکھا کرتے اور اسے اَہمیت بھی دیتے ۔چنانچہ صحابی ابنِ صحابی حضرتِ عبدُ اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھاگیا : کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم رَجَبُ المُرَجَّب میں روزہ رکھتے تھے؟ اِرشاد فرمایا : ہاں! اور اِسے اَہمیت بھی دیتے تھے۔ (4)
[1] …… المقاصد الحسنہ ، ص232، حدیث:510 دار الکتاب العربی بیروت ۔ [2] ……اسلامی مہینوں کے فضائل، ص130، 131 ، تحفۃ الاخوان، ص11، 12 ۔ [3] …… میزان الاعتدال ، 3 /49دار الفکر بیروت ۔ [4] …… کنز العمال، جز 7، 4/301، حدیث:24596 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن