دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

پہلے اِسے پڑھئے

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            

پہلے اِسے پڑھئے

اللہ پاک ہر چیز کا خالق و مالک ہے ،اُس نے اپنی قدرتِ کاملہ سے ہر چیز کو پیدا فرمایا ، پھر جس چیز کو چاہا خاص فرما کر اسے دِیگر چیزوں پر فضیلت عطا فرما دی۔ اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے: وَ رَبُّكَ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَ یَخْتَارُؕ (1) ترجَمۂ کنزالعرفان :” اور تمہارا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور (جو چاہتا ہے) پسند کرتا ہے۔“ حضرتِ کعب الْاَحبار رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اللہ پاک نے رات دِن کی کچھ ساعتوں کو منتخب فرمایا اور ان میں نمازوں کو رکھا۔اُس نے زمانے میں سے چار حُرمت والے مہینوں کو،مہینوں میں سے ماہِ رَمَضان کو ، دِنوں میں سے جمعہ کو، راتوں میں سے شَب قدر کو اور زمین میں سےمَساجد کی جگہوں کو منتخب فرمایا۔ (2) حُرمت والے مہینے چار ہیں:ذُوالقعدہ، ذُوالحجہ، مُحرَّم اور رَجَب۔ پھر ا ِن چار مہینوں میں سے بھی رَجَبُ المرجب کے مہینے کو اللہ پاک نے اپنے لئے خاص فرمایا جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے: رَجَبٌ شَہْرُ اللہ رَجب اللہ کا مہینا ہے۔ (3) پیشِ نظر کتاب میں رَجَبُ المرجب کے مہینے کی اَہمیت،اِس میں عبادت کرنے کے فضائل وبرکات،معجزۂ مِعراج ،شَبِ معراج جنَّت و جہنم کے مُشاہدات اور مِعراج شریف کی حکمتیں بیان کی گئی ہیں ۔نیز اِسی مہینے کی چھ تاریخ کو سِلسلۂ عالیہ چِشتیہ کے عظیم پیشوا خواجہ خواجگان، سلطانُ الہند حضرتِ خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کا عرس مبارک بھی منایا جاتا ہے تو اِس مُناسبت سے آپ کی عبادت وریاضت،اَخلاق و عادات، بزرگانِ دِین کا اَدب و دِینی خدمات اور آپ کی نصیحتوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب خلیفۂ امیرِ اَہْلِ سنَّت حضرتِ مولانا الحاج ابو اُسید عُبَید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے مدنی چینل پر ہونے والے سلسلے ” فیضانِ خواجہ غریب ِ نواز وفیضانِ رَجب المرجب“میں کیے گئے بیانات کا مجموعہ ہے۔ اِن بیانات کی افادیت کی وجہ سے انہیں کتابی صورت میں مُرتب کیا گیا ہے۔ اِس کتاب کا مُطالعہ کرنے سے جہاں رَجَبُ المرجب کے مہینے کی اَہمیت و فضیلت اور اِس میں عبادت کرنے کا ذوق و شوق پیدا ہو گا وہاں اِن شاءَ اللہ خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کی عقیدت و محبت بھی دِل میں پیدا ہو گی۔ اِس کتاب کو مُرتب کرنے کی سعادت اَبُو الاکرام سید بہرام حسین شاہ عطاری مدنی نے حاصل کی ہے جبکہ تخریج و تفتیش کا کام سید دِلدار حسین شاہ عطاری مدنی نے سر انجام دیا ہے۔ اللہ پاک اِس کتاب کو پڑھنے والوں کے لئے ہدایت کا ذَریعہ بنائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
[1] …… پ20،القصص:68 ۔ [2] …… حلیۃ الاولیا، 6/15،رقم:7652۔ [3] …… مسند الفردوس ، 2 /275 ، حدیث : 3276۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن