30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:رَجَب کامہینا خیرو بھلائی کی کنجی ہے۔ حضرتِ ابوبکر ورّاق بلخی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:رَجَبُ المُرَجَّب (عبادت کا) بیج بونے کا مہینا ہے،شعبانُ المعظّم آب پاشی (پانی دینے یعنی آنسوؤں سے سیراب کرنے) کا مہینا ہے اور رَمَضانُ المبارَک (رَحمت کی) فصل کاٹنے کا مہینا ہے۔(1)
ماہِ رَجب ہوا کی طرح
لطائف المعارف میں ہے:ماہِ رَجب ہوا کی طرح ہے ، ماہِ شعبان بادل کی طرح ہے اور ماہِ رَمَضان بارش کی طرح ہے۔ ایک بزرگ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : سال دَرخت کی مانند ہے، رَجَبُ المُرَجَّب میں اس کے پتے نکلتے ہیں،شعبانُ المعظّم میں شاخیں نکلتی ہیں اور رَمَضانُ المبارک میں پھل توڑے جاتے ہیں اور مسلمان اس کا پھل توڑتے ہیں۔ اس کے بعد آپ فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے اِرشاد فرماتے ہیں:جس نے گناہوں سے نامَۂ اَعمال سیاہ کیا وہ اِس مہینے میں توبہ کر لے اور نامَۂ اَعمال کو روشن کر لے،جس نے فضولیات میں عمر گَنوائی وہ باقی عمر کو غنیمت جانے۔(2)
اللہ پاک اِس ماہِ مبارک کی بَرکتوں سے ہمیں مالا مال فرمائے اور اس مہینے میں خوب خوب اپنی عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
[1] ……لطائف المعارف ، ص138۔
[2] …… لطائف المعارف ، ص138۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع