30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آنے پر ظالِم کے خلاف دُعا کرتا تو وہ دُعا قبول ہو جایا کرتی تھی۔ (1)
رَجب کی پہلی رات میں کی گئی دُعا رَد نہیں ہوتی
رَجب شریف کی پہلی رات تو ایسی ہے جس میں کی گئی دُعا رَد نہیں ہوتی جیسا کہ حضرتِ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دُعا رَد نہیں کی جاتی: (1) جمعرات اور جمعہ کی دَرمیانی رات (2) رَجب کی پہلی (یعنی چاند) رات (3)پندرہ شعبان کی رات(یعنی شَبِ براءَت) (4)عیدُالفطرکی(چاند)رات (5)عیدُالْاَضْحٰی کی(یعنی ذُوالْحِجّہ کی دسویں ) رات۔(2)
رَجب میں اِستغفار کی کثرت
رَجَبُ المُرَجَّب کا مہینا کثرت سے اِستغفار کرنے کا مہینا ہے جیسا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے:رَجَب کےمہینےمیں اِستغفار کی کثرت کرو۔ بےشک اِس کے ہر ہر لمحے میں اللہ پاک کئی کئی اَفرادکو آگ سےنجات عطا فرماتا ہے۔(3)
ماہِ رَجب کا اِستغفار
تارِکُ السلطنت،مخدوم حضرتِ سیِّد اشرف جہانگیرسمنانی رحمۃُ اللہ علیہ کے ملفوظات میں ہے:ماہِ رَجب میں بہت اِستغفار کرے، ماہِ رَجب کا اِستغفار یہ ہے: اَسْتَغْفِرُ اللہ مِنْ ذُنُـوْبِـیْ کُلِّھَا سِرِّھَا وَجَہْرِہَا صَغِیْرِ ہَا وَکَبِیْرِ ہَا قَدِیْمِہَا وَجَدِیْدِہَا اَوَّلِھَا وَاٰخِرِہَا ظَاہِرِہَا وَبَاطِنِہَا وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ بِرَحْمَتِکَ یعنی میں اللہ کریم سے اپنے تمام گناہوں کی
[1] …… عجائب المخلوقات ، ص71 مکتبۃ الثقافۃ الدینیہ القاہرہ۔
[2] …… مصنف عبدالرزاق ، 4 / 246 ، حدیث : 7957 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
[3] …… مسند الفردوس ، 1 / 81 ، حدیث : 247۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع