دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

رَجب میں اِنتقال کی تمنا کرنے والے عالِمِ دِین

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            
بزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم پسند کرتے تھے کہ انہیں نیک اَعمال کے بعد موت آئے جیسے رَمَضان کا روزہ رکھنے کے بعد اور حج سے واپسی پر موت آ جائے۔کہا جاتا تھا :جس کا یوں اِنتقال ہوتا ہے اس کو بخش دیا جاتا ہے ۔(1)

رَجب میں اِنتقال کی تمنا کرنے والے عالِمِ دِین

ایک نیک عالِمِ دِین ماہِ رَجَبُ المُرَجَّب سے پہلے بیمار ہو گئے ، فرمانے لگے:میں نے اللہ پاک سے دُعا کی ہے کہ میری وفات ماہِ رَجَبُ المُرَجَّب تک مؤخّر فرما دے کیونکہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ ماہِ رَجب میں اللہ پاک بندوں کو (دوزخ سے)آزاد فرماتا ہے۔چنانچہ اللہ پاک نے اُنہیں رَجَبُ المُرَجَّب عطا فرمایا اور اسی مہینے میں ان کا اِنتقال ہوا۔(2)

قبولیتِ دُعا کا مہینا

رَجَبُ المُرَجَّب کا مہینا دُعائیں قبول ہونے میں بڑی اَہمیت کا حامل ہے،زمانَۂ جاہلیت میں بھی لوگ اِس مہینے کی تعظیم کیا کرتے،اپنے اوپر کئے گئے ظلم کے خلاف کوئی بددُعا وغیرہ نہ کرتے لیکن جب رَجَبُ المُرَجَّب کا مہینا آتا تو ظالم کے خلاف دُعا کرتےتو ان کی دُعا قبول ہو جاتی۔(3) حضرتِ امام زَکَریّا قَزوِینی رحمۃُ اللہ علیہ اور شارحِ بخاری حضرتِ امام قسطلانی رحمۃُ اللہ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ کثیر اَحادیثِ مُبارکہ ماہِ رَجب کی عظمت و شان پر دَلالت کرتی ہیں،اِس میں عبادتیں قبول اور دُعائیں منظور ہوتی ہیں،زمانَۂ جاہلیت میں کوئی مَظلوم شخص اگر ظالم کے لئے بددُعا کرنا چاہتا تو اپنا اِرادہ ماہِ رَجب تک مُؤخّر کر دیتا اور رَجب کے
[1] …… لطائف المعارف ، ص138 مکتبۃ العصریہ۔ [2] …… لطائف المعارف ، ص138۔ [3] …… تاريخ ابن عساکر ، 45 / 81دارالفکر بیروت ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن