دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

رَجَبُ ا لمُرَجَّب میں دُعائے نبوی

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            

رَجَبُ ا لمُرَجَّب میں دُعائے نبوی

حضرتِ اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:رَجَبُ المُرَجَّب کا مہینا آتا تو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم یہ دُعا کرتے تھے: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ یعنی اے اللہ !ہمارے لئے رَجب اور شعبان میں بَرکت فرما اور ہمیں رَمَضان نصیب فرما۔ (1)

رَجب بیج بونے کا مہینا

اِس حدیثِ پاک کی شرح میں حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:صُوفیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ رَجب تخم(یعنی بیج) بونے کا مہینا ہے، شعبان پانی دینے اور رَمَضان فصل کاٹنے کاکہ رَجب میں نوافل میں خوب کوشش کرو، شعبان میں اپنے گناہوں پر رو اور رَمَضان میں رَبّ تعالیٰ کو راضی کر کے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو، ان کے اِس قول کا ماخذ(یعنی بنیاد) یہ (بیان کردہ) حدیث ہے یعنی رَجب میں ہماری عبادتوں میں برکت دے اور شعبان میں خشوع و خضوع دے اور رَمَضان کا پانا اس میں روزے اور قیام نصیب کر۔(2)

فضیلت والا زمانہ پانے کی دُعا

اِس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ نیک اَعمال کے لئے فضیلت والے زمانےتک زندہ رہنے کی دُعا کرنا مستحب ہے کیونکہ بندۂ مومن کی عمر زیادہ ہوتی ہے تو اس کی بھلائی ہی زیادہ ہوتی ہے اور لوگوں میں سے بہترآدمی وہ ہے جس کی عمر لمبی اورعمل اچھا ہو۔
[1] …… معجم اوسط ، 3 / 85 ، حدیث : 3939 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔ [2] …… مراٰ ۃ المناجیح ، 2 / 330 بتغیر قلیل ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن