30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کو عظمت بخشی اور ان مہینوں میں گُناہ کو گُناہِ عظیم قرار دیا۔(1)
رَجب اللہ پاک کا مہینا
رَجب اللہ پاک کا مہینا ہے جیساکہ ہمارے پیارے نبی،مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: رَجَبٌ شَہْرُ اللہ تَعَالٰی وَشَعْبَانُ شَہْرِیْ وَرَمَضَانُ شَہْرُ اُمَّتِیْ یعنی رَجب اللہ پاک کا مہینا ہے،شعبان میرا مہینا ہے اور رَمَضان میری اُمَّت کا مہینا ہے۔(2)
یوں تو ہر مہینا ہی اللہ پاک کا ہے،مگر حدیثِ پاک میں خاص طور پر رَجب کو اللہ پاک کا مہینا کیوں قرار دیا گیا ؟ اِس کی حکمت بیان کرتے ہوئے علامہ عبدُ الرءوف مَناوی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ماہِ رَجب کو اللہ پاک کی طرف منسوب کرنا اِس مہینے کی شرافت و عظمت پر دَلالت کرتا ہے۔(3)
ا للہ پاک یکتا ہے تو اس کا مہینا بھی تنہا
شیخ شِہابُ الدِّین احمد بن حجازی رحمۃُ اللہ علیہ یہ حدیثِ پاک ذِکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں :حُرمت والے تین مہینے (ذُوالقعدہ ، ذُوالحجہ اور محرّم )تو لگاتار ہیں اور ایک مہینا تنہا ہے جو کہ ماہِ رَجب ہے۔ صُوفیائے کِرام رحمۃُ اللہ علیہم فرماتے ہیں: بے شک اللہ پاک یکتا یعنی تنہا ہے تو اللہ پاک کا مہینا بھی تنہا ہےلہٰذا اللہ پاک سے محبت کرنے والے کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی محبت تنہا کے ساتھ رکھے تاکہ دُنیا میں اس کے اندر یکتا کی عبادت کی صَلاحیت پیدا ہو اور آخرت میں یکتا کے دِیدار کی قابلیت پیدا ہو۔ (4)
[1] ……تفسیر طبری، پ10، التوبہ، تحت الآیۃ:36، 6 /366 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
[2] …… مسند الفردوس، 2 / 275 ، حدیث : 3276 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
[3] …… فیض القدیر، 4 / 24 ، تحت الحدیث : 4411 دار الکتب العلمیۃ بیروت۔
[4] ……اسلامی مہینوں کے فضائل، ص130 مکتبۃ المدینہ کراچی، تحفۃ الاخوان، ص11برنال الکوکب المصری البھیہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع