30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عالی شان ہے : جس نے ماہِ حرام میں تین دِن جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کا روزہ رکھا اس کے لئے سات سو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔(1)
ماہِ رَجب میں عبادت کرنے والی خاتون
اِس ماہِ مبارک میں نیک عمل کرنے والوں کی بھی کیا شان ہے! چنانچہ بَیْتُ المقدس میں ایک عورت رَجَبُ الْمُرَجَّب کے ہر دِن میں بارہ ہزار (12000) بار سورۂ اِخلاص (قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱))پڑھا کرتی اور اس پورے مہینے میں اُونی لباس پہنتی تھی۔ ایک باروہ بیمار ہو گئی تو اس نے اپنے بیٹےکو وَصیت کی کہ مجھے اسی اُونی لباس سمیت دَفن کیا جائے۔ جب وہ مَرگئی تو اس کےبیٹےنےاسےعمدہ کپڑوں کا کفن پہنایا،رات کو اس نے خواب میں اپنی والدہ کو دیکھا وہ کہہ رہی تھی:میں تجھ سے خوش نہیں ہوں کیونکہ تو نے میری وَصیت پوری نہیں کی۔ وہ گھبرا کر اُٹھ بیٹھا،اپنی ماں کاوہ لباس اُٹھایا تاکہ اسےبھی قبرمیں دَفن کر آئے،اس نے جا کر ماں کی قبر کھودی مگر اسے قبر میں کچھ نہ ملا ، وہ بہت حیران ہوا تب اس نے یہ ندا سنی کہ کیا تجھے معلوم نہیں کہ جس نے رَجب میں ہماری اِطاعت کی ہم اسے تنہا اور اکیلا نہیں چھوڑتے۔(2)
ماہِ حرام میں گُناہوں کی خصوصی ممانعت
جس طرح حُرمت والے مہینوں میں نیکیوں کا اَجر و ثواب بڑھا دیا جاتا ہے اِسی طرح گناہوں کا بھی مُعاملہ ہے۔چنانچہ حضرتِ عبدُ اللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ پاک نے اِن بارہ مہینوں میں سے چار مہینوں کو خصوصیت عطا فرمائی اور ان کی حُرمت
[1] …… تبیین العجب ، 14، حدیث:3 ۔
[2] …… مکاشفۃ القلوب، ص302۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع