30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَجَب کے تین حروف سے مُراد
بُزرگانِ دِین رحمۃُ اللہ علیہم فرماتے ہیں:رَجَب میں تین حُرُوف ہیں:ر،ج،ب۔ ”ر“ سے مُراد رَحمتِ اِلٰہی ،”ج“سے مُراد بندے کے جُرم،”ب“سے مُراد بِرّ یعنی اِحسان و بھلائی۔گویا اللہ پاک فرماتا ہے:میرے بندے کے جُرم کو میری رَحمت اور بھلائی کے دَرمیان کر دو۔(1)
زبان کی حفاظت کیجئے
عارِف بِاللہ شیخ ضِیاءُ الدِّین عبدُ العزیز دیرینی رحمۃُ اللہ علیہ بعض عُلَما سے نقل فرماتے ہیں: جب دورِ جاہلیت میں لوگ (رَجَب کے مہینے میں)نیزے چُھپا لیتے اور جنگ سے رُک جاتے تھے تو مسلمان اِس مہینے میں اپنی زبانوں کی حفاظت کیوں نہیں کرتے اور ہَتکِ حُرمت (یعنی بےحُرمتی) سے کیوں نہیں رُکتے۔ بے شک بعض مَواقع پر زبان ننگی تلوار اور نیزۂ نوک دار سے زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے۔(2)
زَبان کا تیر کبھی خطا نہیں ہوتا
اے عاشقانِ رسول! دیکھا آپ نے کہ رَجَبُ المُرَجَّب کتنا پیارا مہینا ہے، اِس مہینے کی زمانَۂ جاہلیت میں بھی تعظیم کی جاتی تھی،اِس مہینے میں نیزوں کو چُھپا لیا جاتا تھا،یہ مہینا نیکیوں کی گواہی دے گا ، تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اِس مہینے کا اَدب و اِحترام کریں،اِس میں خوب خوب نیک اَعمال بجا لائیں اور ایسے کاموں سے خود کو بچائیں جن سے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہو ۔ یاد رَکھیے! تکلیف صرف ہاتھ سے ہی نہیں ہوتی ،زبان سے بھی ہوتی ہے لہٰذا اپنی زبان
[1] …… مکاشفۃ القلوب، ص301 ۔
[2] …… طہارۃ القلوب، ص125 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع