30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَجب نام رکھنے کی وجہ
رَجب دَراصل تَرجیب سے مشتق (یعنی نکالا گیا) ہے جس کےمعنیٰ ہیں تعظیم و تکریم، رَجَب کو رَجَب اِس لئے کہتے ہیں کہ اِس مہینے کو عظمت بخشی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے رَجَبُ الْمُرَجَّب(یعنی وہ ماہِ رَجب جس کی تعظیم کی گئی ہو)بھی کہتے ہیں۔چنانچہ حضرتِ علامہ عبد الکریم بن محمد رافعی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: رَجب کو رَجب کہنے کی وجہ یہ ہے کہ عرب لوگ اِس مہینے کی بہت زیادہ تعظیم کیا کرتے تھے اور اِس میں لڑائی جھگڑا کرنا حرام سمجھتے تھے۔ (1)
”شہر اَصَم “ نام رکھنے کی وجہ
رَجب کے مہینے کو ”شہر اَصَم “ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ رَجب کے علاوہ جتنے بھی مہینے ہیں سب اپنے اَندر ہونے والے اچھے اور بُرے تمام واقعات کی بروزِ قیامت گواہی دیں گے، اگر اِن مہینوں میں نیکیاں کی ہوں گی تو نیکیوں کی گواہی دیں گے اور اگر مَعاذَ اللہ بُرائیاں کی ہوں گی تو بُرائیوں کی گواہی دیں گے لیکن رَجب وہ مبارک مہینا ہے یہ صرف نیکیوں کی گواہی دے گا، بُرائیوں کی گواہی نہیں دے گا اِس لئے اِس مہینے کا ایک نام ”شہر اَصَم“بھی ہے۔چنانچہ اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ہر مہینہ اپنے ہر قسم وَقائع (یعنی واقعات) کی گواہی دے گا سِوائے رَجب کے کہ حَسَنات (یعنی اچھائیاں) بیان کرے گا اور سَیئات (یعنی بُرائیوں) کے ذِکر پر کہے گا میں بہرا تھا مجھے خبر نہیں، اِس لئے اسے “شہر اَصَم “کہتے ہیں۔(2)
[1] …… التدوین فی اخبار القزوین ،1 / 165 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
[2] …… فتاویٰ رضویہ ، 27 / 496 رضا فاؤنڈیشن لاہور۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع