30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یُقَاتِلُوْنَكُمْ كَآفَّةًؕ-وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ(۳۶)
وقت لڑو جیسا وہ تم سے ہر وقت لڑتے ہیں اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔
اِس آیتِ کریمہ کے تحت صَدرُالْاَفاضِل حضرتِ علامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدِّین مُراد آبادی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: (چار حُرمت والے مہینوں سے مُراد)تین مُتَّصِل (یعنی یکے بعد دِیگرے) ذُوالْقَعدہ، ذُوالْحِجّہ، مُحرَّم اور ایک جُدا رَجَب۔عرب لوگ زمانہ جاہِلیّت میں بھی ان میں قِتال (یعنی جنگ ) حرام جانتے تھے۔اِسلام میں اِن مہینوں کی حُرمت وعظمت اور زیادہ کی گئی۔(1) اِن مہینوں میں سے رَجب کی تعظیم اِس لئے کہ لوگ اِس میں عُمرہ کرتے تھے اور بقیہ مہینوں کی اِس لئے کہ یہ مہینے حج کے لئے جانے، حج کرنے اور حج سے واپسی کے مہینے تھے۔
رَجَب کے مختلف نام اور ان کے مَعانی
”مُکاشَفَۃالْقُلُوب“میں ہے:رَجب کے مہینے کو اَلْاَصَبْ (یعنی تیز بہاؤ)بھی کہتے ہیں اِس لئے کہ اِس ماہِ مبارَک میں توبہ کرنے والوں پر رَحمت کا بہاؤ تیز ہو جاتا اور عبادت کرنے والوں پر قَبولِیَّت کے اَنوار کا فیضان ہوتا ہے۔ اِ س مہینے کو اَلْاَصَمّ (یعنی بَہرا)بھی کہتے ہیں کیونکہ اِس میں جنگ و جَدَل(یعنی لڑائی جھگڑے ) کی آواز بِالکل سنائی نہیں دیتی۔(2)
” غُنْیَۃالطا لبین“میں ہے:اِس ماہ کو ”شَہرِ رَجم“بھی کہتے ہیں کیونکہ اِس میں شیطانوں کو رَجم کیا جاتا ہے (یعنی پتھر مارے جاتے ہیں)تاکہ وہ مسلمانوں کو اِیذا نہ دیں۔(3)
[1] …… تفسیر خزائن العرفان، پ10، التوبہ، تحت الآیۃ:36، ص362، 363 مکتبۃ المدینہ کراچی ۔
[2] …… مکاشفۃ القلوب، ص301 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
[3] …… غنیۃ الطالبین، 1/319 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع