30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(6)مُرید کو نصیحت
ظاہر و باطن کی اِصلاح کا ایک بہترین ذَریعہ کسی پیرِ کامل کے ہاتھ پر بیعت کرنا بھی ہے کہ پیرِ کامل مُرید کے ظاہر و باطن کی اِصلاح کرتا ہے اور اسے گمراہی سے بچا کر سیدھے راستے پر چلاتا ہے۔ جب کوئی کسی جامع شرائط پیرِ کامل کے ہاتھ پر بیعت کر لے تو اب اسے کیسا ہونا چاہیے؟اِس حوالے سے مُرید کی راہ نمائی کرتے ہوئے خواجہ خواجگان، سلطانُ الہند حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ اِرشاد فرماتے ہیں:جس نے جو کچھ پایا خدمتِ مُرشِد سے پایا۔ پس مُرید پر لازِم ہے کہ پیر کے فرمان سے ذَرّہ برابر بھی تجاوز نہ کرے۔ پیر صاحب جو کچھ اسے نماز، تسبیح اور اَوراد وغیرہ کے بارے میں فرمائیں، اسے غور سے سُنے اور اس پر عمل کرے کیونکہ پیر، مُرید کو سنوارنے کے لئے اور اسے کمال تک پہنچانے کے لئے عمل کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔(1)
(7)بدبختی کی علامت
بعض لوگ گناہوں میں مبتلا ہونے کےباوجود خود کو اللہ پاک کی بارگاہ میں مقبول سمجھتے ہیں حالانکہ یہ سراسر شیطانی دھوکا ہے کیونکہ اللہ پاک کا مقرب بندہ بننے کے لیے اس کی اِطاعت و فرمانبرداری ضروری ہے۔اِسی طرف توجہ دِلاتے ہوئے حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ اِرشاد فرماتے ہیں:بدبختی کی علامت یہ ہے کہ اِنسان گُناہ کرنے کے باوُجُود بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں خود کو مقبول سمجھے۔(2)
[1] …… دلیل العارفین، ص3 ۔
[2] …… اخبار الاخیار، ص24 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع