30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اچھی صحبت اپنانےمیں فائدہ ہی فائدہ
اے عاشقانِ اَولیا! یہ حقیقت ہے کہ صحبت اثر رکھتی ہے،اِنسان اپنے دوستوں کی عادات اور اَخلاق سے ضرور متأثر ہوتا ہے۔ بُری صحبت دُنیا و آخرت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہےجبکہ اچھی صحبت دُنیا و آخرت دونوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے ۔ بُری صحبت سے بُری عادتیں پیدا ہوتی ہیں جبکہ اچھی صحبت سے اِنسان اچھی صفات سے متصف ہو جاتا ہے۔ بُری صحبت نمازوں سے دُور کرتی ہے جبکہ اچھی صحبت نمازی بنا دیتی ہے۔ بُری صحبت فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کا شوقین بناتی ہے جبکہ اچھی صحبت تلاوتِ قرآن کا شوق دِلاتی ہے۔ یاد رَکھئے!اچھی صحبت اپنانےمیں فائدہ ہی فائدہ ہےجبکہ بُروں کی صحبت اِختیارکرنےمیں دِین و دُنیا کاسراسر نُقصان ہی نُقصان ہےکہ بُری صحبت اِنسان کےاِیمان تک کو بربادکر ڈالتی ہے۔
بُرا ساتھی سانپ سےبھی خطرناک
مولانا جلالُ الدِّین رُومی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جب تک ممکن ہو بُرے یار (دوست) سے دُور رہو ، کیونکہ بُرا ساتھی بُرے سانپ سے بھی زیادہ خطرناک اور نقصان دہ ہے ، اس لئے کہ خطرناک سانپ تو صرف جان یعنی جسم کوتکلیف یا نقصان پہنچاتاہےجبکہ بُرا ساتھی جان اور اِیمان دونوں کو برباد کر دیتا ہے۔(1)
اللہ پاک ہمیں اچھی صحبت اِختیار کرنے اور بُری صحبت سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
[1] …… گلد ستہ مثنوی، ص94 ، 95 نذیر سنز پبلشرز اردو بازار لاہور ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع