دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Khuwaja o Rajab Shareef | فیضانِ خواجہ و رجب شریف

باوضو سونے کی فضیلت

book_icon
فیضانِ خواجہ و رجب شریف
            

باوضو سونے کی فضیلت

اے عاشقانِ اَولیا!باوضو سونے کی بڑی برکتیں ہیں۔چنانچہ حضرتِ شیخ ابو طالب مکّی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں :بندہ جب باوُضو ہو کر ذِکر کرتے ہوئے مُشاہدہ وتفکر میں مشغول ہوتا ہے تو اس کا بستر ہی اس کی مسجد (یعنی محلِ عبادت) بن جاتا ہے اور بیدار ہونے تک نمازی لکھا جاتا ہے اور (حالتِ نیند میں ) ایک فرشتہ اس کے لباس میں داخل ہو جاتا ہے، اگر بندہ نیند میں حرکت کرتے ہوئے اللہ پاک کا ذِکر کرتا ہے تو وہ فرشتہ اس کے لئے دُعا کرتا ہے اور بخشش طلب کرتا ہے۔ حدیث ِ پاک میں ہے:بندہ جب باوضو سوتا ہے تو اس کی رُوح عرش کی جانب پرواز کر جاتی ہے اور اِس حالت میں اس کے خواب سچے ہوتے ہیں اور اگر وہ وضو کر کے نہ سوئے تو اس کی رُوح وہاں تک نہیں پہنچ پاتی اور اس صورت میں اس کے خواب بھی ناقابلِ تعبیر ہوتے ہیں جو سچے نہیں ہوتے۔(1)

رات بھر کے قیام کا ثواب

اگر (باوضو سونے والے) بندے پر نیند غالب آ جائے یہاں تک کہ وہ صبح تک سوتا رہے تو اس کے لئے رات بھر کا قیام لکھا جاتا ہے اور اس کی نیند اس پر ایک زائد نعمت شمار ہوتی ہے اور جس کی سوتے وقت یہی حالت ہو تو وہ ان کثیر بندوں سے سبقت لے جاتا ہے جو غفلت کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔(2) لہٰذا باوضو سونے کی عادت بنائیے اور خوب برکتیں پائیے ۔شیخِ طریقت،اميرِ اَہْلِ سنَّت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ بارگاہِ الٰہی میں عرض کرتے ہیں:
[1] …… معجم اوسط، 4/63،حدیث:5220 بتغیر قلیل ۔ [2] …… قوت القلوب ،1/67 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن