30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
خواجہ غریب نواز کی نصیحتیں
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: اَوْلَی النَّاسِ بِیْ يَوْمَ الْقِیَامَةِ اَکْثَرُھُمْ عَلَیَّ صَلَاةً یعنی قِیامَت کے دِن لوگوں میں سب سے زیادہ میرے قریب وہ شخص ہو گا جو سب سے زیادہ مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا ہو گا۔(1)
ظاہر و باطن کی اِصلاح پر مشتمل نصیحتیں
اے عاشقانِ اَولیا! آج ہمارے سلسلے کا عنوان ہے ”خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کی نصیحتیں۔ “دِینِ اسلام کے اَحکامات میں یقیناً نماز کو بڑی اَہمیت و فضیلت حاصل ہے۔ نماز کی اَہمیت کا اَندازہ اِس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ پاک نے قرآنِ پاک میں جابجا نماز کی تاکید فرمائی ہے اور اَحادیثِ مبارکہ میں اللہ پاک کے آخری نبی ، محمد عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بارہا نماز کی اَہمیت پر زور دیا ہے اور ہماری ترغیب کے لیے نماز کے بے شمار فضائل بیان فرمائے ہیں۔
(1) نماز اللہ پاک سے ملاقات کا وَسیلہ
حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ نے بھی اپنی تعلیمات میں نماز کی اَہمیت کو خوب اُجاگر کیا ہے،نماز کو اللہ پاک سے ملاقات کا وَسیلہ اورتمام مقامات سے بڑھ کر مقام قرار دیا اور جو مسلمان نماز کی اَدائیگی میں تاخیر کرتے ہیں اُن پر خوب افسوس کا اِظہار فرمایا۔
[1] …… ترمذی،2/27،حدیث:484 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع