30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں، یہاں تک کہ بعض لوگ اس سے اتنا متأثر ہوتے ہیں کہ اپنا مذہب چھوڑ کر اس کے دِین و مذہب میں داخل ہو جاتے ہیں۔ خواجہ معین الدِّین چشتی رحمۃُ اللہ علیہ بھی حُسنِ اَخلاق کے مالک تھے، آپ کے حُسنِ اَخلاق و حُسنِ اَنداز ہی کا نتیجہ و انجام تھا کہ کئی غیر مسلم آپ کے گرویدہ ہوئے، آپ کی تعلیمات سنیں اور پھر دِینِ اسلام کے گلزار و باغ میں داخل ہو کر ہمیشہ کے لئے جنت کا پروانہ حاصل کر لیا، کیونکہ مسلمان آخر کار جنت میں ہی داخل ہوں گے اور وہاں کی عمدہ عمدہ نعمتوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
غیر مسلم بھی خواجہ صاحب کا دِل سے اِحترام کرتے
قُطب الدِّین ایبک نے جب اجمیر شہر کو فتح کر لیا تو خواجہ صاحب کے مِشن دِینی خدمت و تبلیغ میں کوئی خلل و رکاوٹ باقی نہ رہی۔ آپ کی تعلیمات سے متأثر ہو کر لوگ آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے اور دِینِ اسلام کے شہرِ امن میں داخل ہوتے جاتے۔ معتبر رِوایات کے مُطابق ایک لاکھ سے زیادہ غیر مسلم آپ کے ہاتھ پر ایمان لے آئے اور جو دولتِ ایمان سے محروم رہے وہ بھی خواجہ صاحب کا دِل سے اِحترام کرتے تھے۔ مسلمان تو مسلمان غیر مسلم بھی آپ کے پاس اپنے مَسائل کے حل کے لئے حاضر ہوتے۔ اللہ پاک کی خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بےحساب مغفرت ہو ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع